یلاپور : گانجہ لے کر فرار ہونے والے تین میں سے دو افراد پولیس حراست میں

یلاپور 05؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) تعلقہ کے ڈوگینا بیل بومبڈی کوپا کراس کے قریب گانجہ لے جارہے دو افراد کو پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیے جانے کی خبر موصول ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دو افراد اسکوٹی میں ایک کلو ایک سو ستر گرام سوکھا گانجہ لے کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش لیکن وہ پولیس کو چقمہ دیتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ جن کی شناخت ڈرائیور مقیم نوتین نگر چڈی عبدالحمید (22) اور الطاف جمال بیوپاری (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ان کے ساتھ موجود ایک لڑکا فرار ہونے میں کامیاب رہا جس کی شناخت ملن ہوٹل کے قریب جمگڈی کا مقیم گوتم گنپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یلاپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...