منگلورو 27؍اکتوبر 2018(فکروخبرنیوز) بچپے پولیس تھانہ کے انسپکٹر کی جانب سے چالیس سالہ خاتون کومبینہ طور پر زدوکوب کیے جانے کے الزام ایس ڈی پی آئی موڈبدری اسمبلی حلقہ کی جانب سے پچپے پولیس تھانہ کے باہر کل ایک احتجاج کیا گیا ہے۔ اس موقع پر احتجاج میں موجود مردوخواتین نے مذکورہ پولیس افسر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق سلیقہ نامی چالیس سالہ خاتون پر بچپے پولیس انسپکٹر کی جانب سے زدوکوب کیے جانے کا الزام ہے۔ معاملہ کے منظر عام پر آنے کے بعد ایس ڈی پی آئی کی نے پچپے پولیس تھانہ کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس انسپکٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کی مانگ کی ہے۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی لیڈر اشرف ماچار ، جمال کوکاٹے ، ماجد جوکاٹے اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
