شوہرکے علاج کے لئے بیوی نے دی بچہ کی قربانی ،محض 22 ہزار میں کیا فروخت

ہاسن ضلع میں دل کو دہلانے والا یہ واقعہ پیش آیاـ، جہاں شوہر کے علاج کے لئے بیوی نے اپنے 3 ماہ کے معصوم بیٹے کو ہی فروخت کردیا ـہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہاسن میں ایک ماں نے صرف 22 ہزار روپیوں کے لئے اپنے ہی بیٹے کو فروخت کردیا ۔ ـ اس عورت نے پہلے گایتری دیوراج نامی خاتون کو بچہ فروخت کرنے کی کوشش کی ، اس کے بعد اس نے بیلور کی رہنے والی وظیفہ یافتہ نرس شانتما کو فروخت کردیا ـ ۔جب اس کی اطلاع ضلع کےمحکمہ اطفال کو ہوئی ، تو محکمہ اطفال کی نگران کار افسر رشمی نے پولیس کی مدد سے اس 3 ماہ کے بچہ کو نرس شانتما سے حاصل کرلیا اور اب بچہ کے اصلی ماں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Share this post

Loading...