وھاٹس ایپ اسٹیٹس بنا حقیقت ، پڑھئے یہ خبر

منگلورو 18 اپریل 2021 (فکروخبر نیوز/ ذرائع) سانپ پکڑنے والے ایم آر محمد مصطفی (30) جو سانپ مصطفی کے نام سے مشہور تھے، 17 اپریل ہفتہ کو کوبرا کے کاٹنے سے اس کی موت ہوگئی۔ پیشہ سے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور مصطفیٰ ہفتے کے روز شام کے وقت ایک گھر میں کوبرا داخل ہونے کی اطلاع پر وہ بیلتنگڈی تعلقہ کے نیجیکارو گیا تھا ۔ جب وہ سانپ کو پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا تو اس نے اس کے دونوں ہاتھوں کو کاٹ لیا۔ درد سے کراہتے مصطفیٰ کو فوری طور پر پتور کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں  سے اسے منگلورو منتقل کرنے  کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ ۔مصطفیٰ اب تک 1000 سے زیادہ سانپوں کو پکڑچکا ہے۔ اسے جانوروں سے بڑی محبت تھی۔ گھر میں بکری، مرغی، پرندوں اور کبوتروں کو اس نے پال رکھا تھا۔  اس نے اپنے پیچھے اپنی بیوی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔ سنیچر کے دن مصطفیٰ نے واٹس ایپ اسٹیٹس پرایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک نعش کے ساتھ لکھا تھا کہ ایک سانپ ایک نہ ایک دن انسان کی زندگی چھین لے گا۔

Share this post

Loading...