یہ کوئی معمولی اقدام نہیں ہے کہ وی دی بھٹکلیس نے سوشیل میڈیا کے ذریعہ کئی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر دستک دی اور ان سے براہِ راست ملاقات کی ،مولانا نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو اس سے جو ڑ کران کا وقت ہم اچھے کاموں میں لاسکتے ہیں اور جو وقت ان کادیگر کاموں میں صرف ہوتا ہے اس کا رخ ہم اچھائیوں کی طرف موڑسکتے ہیں۔مولانا نے منکی ، مرڈیشور اور دیگر علاقوں میں اس کے دائرے کو بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔ قاضی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہا کہ وھاٹس اپ کے ذریعہ سے ہر آنے والی خبر کی اس وقت تک تصدیق نہیں کرنا چاہیے جب تک ہم اسے قرآن میں بیان کردہ اصول پر نہ پرکھ لیں۔ ہمیں اس معاملہ میں بہت زیادہ احتیاط کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے صدرجناب مزمل قاضیا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وی دی بھٹکلیس کے کاموں کی سراہنا کی اور کہا کہ ڈبیٹ سیشن کے ذریعہ سے اس سے بہت اچھا کام ہورہا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی وہ اس طرح اپنا کام جاری رکھیں گے۔ ملحوظ رہے کہ وی دی بھٹکلیس گروپ ایڈمن جناب عبدالباسط ائیکری نے گروپ کے مقاصد بیان کیے ۔ بہترین سماجی خدمات پربقرعید کے موقع پر اپنی قربانیاں پیش کرنے والے الہلال ایسوسی ایشن اور مولاناعبدالباری ؒ کے نام سے موسوم ایمبولنس کی خدمات شروع کرنے والے ادارے کو سماجی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نظامت کے فرائض جاوید حاجی فقیہ نے انجام دئیے ، مولانا زبیر ندوی کے دعائیہ کلمات اور عشائیہ کے ساتھ یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔اس موقع پر اسٹیج پر قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا محمداقبال ملا ندوی بھی موجود تھے۔
Share this post
