منگلورو : وینلاک اسپتال سے فرار ہونےہونے والا کورونا مریض پولیس حراست میں

منگلورو، 6 جولائی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) وینلاک اسپتال سے فرار ہونے والے کورونا وائرس مریض کو پیر 6 جولائی کو یہاں پولیس نے دوبارہ اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ 

18 سالہ مریض جس کی شناخت دیوراج کے نام سے کی گئی ہے، اتوار 5 جولائی کو اسپتال سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس کو حراست میں لینے کے لئے جال بچھادیا یہاں تک کے عوام سے بھی مدد حاصل کی۔ 

پولیس کانسٹیبل شنکرپا لامانی اور شنکرپا نندیال فرار ہونے والے نوجوان  کا سراغ لگانے اور اسے واپس وین لاک اسپتال لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ نوجوان اسٹیٹ بینک کے قریب سہ پہر 3 بجے دوبارہ حراست میں لیا گیا۔ جب پولیس اس کی تلاش کر رہی تھی، کچھ مقامی لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی کہ  تو اسے اس علاقے کے قریب ہی پولیس نےحراست میں لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کے پاس سفر کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے اوروہ نہرو میدان کے گرد گھوم رہا تھا۔ 

پٹور کے داربی کا رہنے والا دیواراج، شہر میں اپنی نانا کے گھر پر رہ رہا تھا۔ وہ خود کو کورون وائرس کا معائنہ کرنے کے لئے 1 جولائی کو رضاکارانہ طور پر وینلاک گیا تھا۔ جب اس نے وائرس کی علامات ظاہر کیں تو اسے COVID وارڈ میں منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کا علاج کر رہے تھے۔

تاہم، اتوار کے روز موصول ہونے والی ٹیسٹ رپورٹ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اسے انفیکشن ہوگیا ہے ، اس کے بعد وہ اسپتال سے فرار ہوگیا ۔ 

Share this post

Loading...