کنواں چوری کے بارے میں آپ نے کبھی سناہے؟ نہیں سنا تو پڑھیے یہ رپورٹ

well theft, well, bantawal,

کاسرگوڈ 28 مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع)  ضلع کے بنٹوال تعلقہ میں چوری کا ایک عجیب وغریب معاملہ منظرعام پر آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ تعلقہ کے ناری گومبو گرام پنچایت کے پی ڈی او نے کنواں اپنی جگہ نہ ہونے کی شکایت درج کرائی ہے۔

پی ڈی او شیوا گونڈپا کا کہنا ہے کہ منریگا پروجیکٹ کے تحت سال 13-2012 میں مذکورہ گرام پنچایت حدود میں تہتر ہزار تین سو پانچ روپئے کی لاگت سے ایک کنواں تعمیر کرایا گیا تھا جو اب اپنی جگہ موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں کے دیانند نامی شخص نے کنواں پوری طرح مٹادیا ہے اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

پی ڈی او نے دیانند کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ کی ہے ۔

Share this post

Loading...