بھٹکل : رحمت آباد سڑک کنارے جمع کچرہ کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ ، ویلفیر پارٹی نے دیا میمورنڈم

بھٹکل 13؍ نومبر2021(فکروخبرنیوز) رحمت آباد میں سڑک کنارے جمع کچروں کے ڈھیر کا مسئلہ حل کرنے کے مطالبہ کو لے کر ویلفیر پارٹی آف انڈیا کی جانب سے یادداشت پیش کی گئی۔

یہاں جمع شدہ کچرہ کا مسئلہ حل نہ ہونے سے یہاں کے لوگوں کو شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ یادداشت میں تذکرہ کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور مکینوں کو سخت پریشانیاں ہورہی ہیں، ایسے میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔

واضح رہے کہ یہ علاقہ ہیبلے گرام پنچایت میں آتا ہے اور پنچایت کی طرف سے کچرہ نکاسی کا انتظام نہ ہونے سے لوگ سڑک کے کنارے کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں۔ کئی مرتبہ رحمت آباد فرینڈس اسوسی ایشن اور حنیف ویلفیر اسوسی ایشن کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی یاد داشت پیش کی جاچکی ہے اور ہیبلے گرام پنچایت کے ذمہ داران کی توجہ بھی مبذول کرائی جاچکی ہے۔ اس مسئلہ کے حل کے لیے احتجاج بھی کیا جاچکا ہے لیکن مسئلہ جوں توں ہے۔

Share this post

Loading...