کرناٹک میں ویکنڈ کرفیو رد ، جانئے مکمل تفصیلات

Weekend curfew, curfew, corona, corona curfew, cm bimmai,

بنگلور 21 جنوری 2022 (فکرو خبر نیوز) کرناٹک میں کوویڈ صورتحال کے جائزے اور اس کے دیگر متعلقات پر آج وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کورونا کی وجہ سے جاری ویکنڈ کرفیو رد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بسوراج بومائی نے اس ماہ کے آخر تک ویکنڈ کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر حزب اختلاف کے رہنما سمیت خود بی جے پی کے کئی قائدین نے سوال کھڑے کیے تھے۔ اسی طرح ہوٹل مالکان نے بھی وزیر اعلیٰ کو خط لکھ کر ویکنڈ کرفیو ختم کرنے کی گذارش کی تھی۔
بنگلور میں اسکول کھولے جانے کے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتہ کیا جائے گا لیکن دیگر شہروں اور علاقوں میں اسکول بدستور کھلے رہیں گے۔ اگر اسکول میں کورونا کے معاملات پائے گئے تو اسی اسکول کو  بند کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...