بھٹکل 18 دسمبر 2021 (فکروخبرنیوز) وی دی بھٹکلیس کی جانب سے آمنے سامنے کے نام سے ایک نیا پروگرام کے ان کے یوٹیوب چینل پر شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد بھٹکل کے ان افراد کو قوم کے سامنے لانا ہے جنہوں نے قوم و ملت کے لیے اپنی خدمات انجام دی ہیں۔
وی دی بھٹکلیس کے ذمہ دار جناب عبدالباسط ایئکیری نے فکروخبر کو بتایا کہ اس کا مقصد قوم کے ان افراد کو سامنے لانا ہے جن کی زندگی کے مختلف گوشوں سے نئی نسل کو نئی راہ ملے گی اور ان کی زندگی کے نشیب وفراز سے وہ بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔ اسی طرح کے قوم کے ان با وقار اور با صلاحیت افراد کا تعارف قوم کے سامنے پیش کرنا جو اپنی خدمات کے حوالے سے مشہور تو نہیں لیکن ان کی خدمات کو قوم کے سامنے لانا ضروری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ قوم کے ذمہ داران کو آمنے سامنے پروگرام میں لاکر قوم کے ان سوالات کو سامنے رکھنے کی کوشش کرنا ہے جو خدمات کے حوالے سے ان سے کیے جانے چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک اس کے دو ایپیی سوڈ جناب مزمل قاضیا اور جناب ڈاکٹر اسماعیل قاضیا پر نشرہوچکے ہیں اور مزید اس کے ایپی سوڈ آئندہ دنوں نشر کیے جائیں گے۔ یہ خصوصی پروگرام ہر ہفتہ جمعہ کو انڈین وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نشر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پروگرام کے سلسلہ میں اپنی آراء سے نوازنے کی بھی درخواست کی ہے۔
Share this post
