اسپتال عملے پر زچگی اور ایکسپرے وارڈ میں رشوت کا الزام : وزیر صحت نے سرجن بسوراج کو کیا معطل

چتردرگہ 06؍اگست 2023 : ہفتہ کے روز کاواڈی گراہٹی گاؤں کے دورے پر گئے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر دنیش گنڈوراؤ نے ڈسٹرکٹ سرجن کو اس وقت معطل کرنے کا حکم دیا جب وہ اسپتال میں تھے۔

گنڈوراؤ جنہوں نے سب سے پہلے گاؤں کا دورہ کیا، انہوں نے متوفی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تین خاندانوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک فراہم کئے۔ اس دوران اسپتال میں مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے وزیر سے ضلع سرجن بسواراج کے خلاف شکایت کی، شکایات موصول ہونے پر گنڈاراؤ نے بسواراج کی سرزنش کی۔

اس دوران معلوم ہوا ہے کہ مریضوں نے ہسپتال کے عملے پر زچگی وارڈ، ایکسرے وارڈز کے لیے رشوت لینے کا الزام لگایا تھا۔ ان الزامات کی روشنی میں وزیر نے کمشنر رندیپ کو ڈاکٹر بسواراج کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

متاثرہ افراد سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے خطاب کیا، جس کے دوران انہوں نے کاواڈی گراہٹی میں ہونے والے المناک واقعہ سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے کی مکمل چھان بین کرکے رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ تک کا مالی معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کے واقعات کا دوبارہ رونما نہیں ہونے چاہیے اور عہدیداروں پر زور دیا گیا کہ وہ اس واقعہ کے پس پردہ وجوہات کے بارے میں ایک مناسب رپورٹ فراہم کریں اور اس کے مطابق مناسب اقدامات کریں۔

Share this post

Loading...