وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نئی دہلی میں وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کی

ذرائع کے مطابق اپنے نئی دہلی دورے کے دوران وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ساتھ ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس کے دوران وزیر اعلیٰ نے انہیں کشمیر کی سیاسی اور حفاظتی صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔وزیر اعلیٰ نے ریاست خاصکر وادی میں پیش آنے والے تشدد آمیز واقعات کے بارے میں بھی وزیر داخلہ کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران انہیں وادی میں گیسو تراشی کے معاملے پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریاستی حکومت نے موثر اقداما ت اٹھا ئے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کو سیاسی کارکنوں کی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ وزیر داخلہ نے ریاست کی وزیر اعلیٰ کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت ریاست میں امن قائم کرنے ،لوگوں میں اعتماد بحال کرنے اور تشدد آمیز واقعا ت کو روکنے کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کریگی اور ریاست خاصکر وادی میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لینے کیلئے وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی جلد ہی ریاست کا دورہ کریگی تاکہ تشدد آمیز واقعات اور سیاسی کارکنوں کی ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات اٹھا نے پر مزید تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ وزیر داخلہ نے کا کہ مرکزی حکومت ریاست میں امن قائم کرنے ،لوگوں میں اعتماد بحال کرنے اور حالات کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔

Share this post

Loading...