انہوں نے ووٹر لسٹ میں اپنا نام شامل کرنے کے لیے6فروری کو درخواست دی تھی لیکن اس کے باوجود بھی ان کا نام ووٹر لسٹ میں موجود نہیں ہے۔ اسی بات سے ناراض جوڑے نے ضلع کمشنر کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ضلع کمشنر نے جوڑے سے جائے ہڑتال پر ملاقات کی اور کہا کہ اس کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور تحصیلدار اور گاؤں اکاؤٹنٹ کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ افسران نے اپنے فرائض کو انجام نہیں دیا ہے ۔ آج شام ایڈیشنل ضلع کمشنر کمار نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع کمشنر کا ایک خط حوالہ کیا جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بھوک ہڑتال ختم کریں ۔ کنداپور اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دے کر چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم صادر کیا گیا ہے ۔ ضلع کمشنر نے قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا تیقن بھی دلایا ۔ آج قریب پونے پانچ بجے انہوں نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کی ۔
Share this post
