ووٹ بینک کی سیاست کیلئے وزیر اعظم مودی فرقہ وارایت کو سامنے لارہے ہیں : سیتا رام یچوری

سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن راگھولو نے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کی سرمایہ دارانہ پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی نئی سرمایہ دارانہ پالیسی میں غریبوں کے مفادات کے خلاف کام کررہے ہیں۔ موجودہ حکومتیں روایتی سرمایہ داری کے خلاف کام کررہی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ان پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔ بائیں بازو کی جماعتیں غریب افراد اور کسانوں کے ساتھ ٹہری ہوئی ہیں۔
ریاستی اور مرکزی حکومت فرقہ پرستی کی پالیسی کے ساتھ حکومتیں چلارہی ہیں اور خواتین کو اس طرح نظرانداز کیا جارہا ہے جیسے کہ وہ سماج کا حصہ نہیں ہیں۔ سی پی ایم کے لیڈر پی مدھو نے الزام لگایا کہ آندھراپردیش حکومت غریب افراد کو اراضی نہیں دے رہی ہے ۔

Share this post

Loading...