بنگلور:10جولائی2019(فکروخبر/ذرائع)استعفی دینے والے کرناٹک کے باغی اراکین اسمبلی آج سپریم کورٹ پہنچے جہاں انھوں نے اسپیکر پر مبینہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ' اسپیکر اپنے آئینی فرائض میں غفلت برت رہے ہیں اور ہمارے استعفی کو قبول کرنے میں تاخیر کررہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل مکل روہتگی باغی اراکین اسمبلی کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے۔
باغی کانگریس رہنما بی بسوراج کا کہنا ہے کہ' ہم ڈی کے شیوکمار کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں ہم ان پر آج بھی یقین کرتے ہیں لیکن ابھی ہم ایسا قدم اٹھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس بات کو سمجھیں ہم ان سے کیوں نہیں ملنا چاہتے'۔
یاد رہے کہ ڈی کے شیوکمار باغی ارکان اسمبلی کو منانے نے کے لیے ممبئی پہنچے ہیں جہاں انہیں ہوٹل مالک نے کمرہ دینے سے انکار کردیا ہے۔
ممبئی کی پولیس نے شہر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے نام پر ہوٹل کے اطراف میں 9 سے 12 جولائی تک دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔
Share this post
