والی بال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی موت

کاپو28؍ مارچ 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) والی بال ٹورنامنٹ کے دوران ریاستی سطح کے کھلاڑی کی موت واقع ہونے کا واقعہ کاپو کے قریب اناجے گراؤنڈ میں پیش آیا ہے۔ نوجوان کھلاڑی کی شناخت دیوراج انچن (33) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اناجے گراؤنڈ میں سنیچر کی رات والی بال ٹورنامنٹ چل رہا تھا۔ ایک میچ کے دوران ریاستی سطح کا مذکورہ کھلاڑی گرگیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ، کچھ ہی دیر بعد خبر ملی وہ اپنی آخری سانس لے چکا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کی موت حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔

دیوراج کے بارے میں کہا جارہا ہے اس کے والد ابھی چار ماہ قبل ہی انتقال کرگئے تھے۔ اس نے اپنے پیچھے والدہ اور پانچ بہنوں کو چھوڑا ہے۔

ذرائع : منگلور ٹوڈے

Share this post

Loading...