وٹلا13/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) یہاں کے ویرا کامبھا علاقہ میں واقع ایک گروسری دکان میں آتشزدگی سے دکان کو نقصان پہنچنے کا حادثہ کل رات پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ سے کئی لاکھ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ دکان حمید کی ملکیت میں آتی ہے۔
رات قریب ساڑھے نوبجے دکان سے دھواں اٹھتا نظر آیا۔ حمید کا گھر دکان ہی سے متصل ہے۔ فوری طو رپر حمید کو اس کی اطلاع دی گئی اور موقع پر جمع ہوئے لوگوں نے آگے بجھانے کے لیے کوششیں کیں لیکن بالآخر فائر بریگیڈ کی مدد لی گئی۔ حادثہ کی وجوہات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
Share this post
