وٹلا پولس تھانے میں نوجوان کے ساتھ مارپیٹ (مزید خبریں)

لیکن کچھ ہی دنوں میں ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر بروز اتوار پٹرول بنک کے مالک اور دو پولیس افسران اس کو گھر سے اٹھاکر پولیس تھانے لے گئے جہاں پولس تھانے کے ایس آئی نے نازیبا جملوں کا استعمال کرتے ہوئے فوری قرضہ ادا کرنے پر زور دیا اور پھر شام ہوتے ہوتے ایس آئی او ردوسرے افسران نے اسے زدوکوب کیا ۔زدوکوب کے بعداس کے بڑے بھائی کو زبردستی بلا کر یہ کہہ کر اقبالیہ نوٹ لکھوادیا کہ پولیس کی جانب سے وویک پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا ہے جس کی ویڈیو بھی لی گئی اور پھر وویک سے بھی اسی قسم کا زبردستی اقبالیہ جرم لیا گیا اور جب اُس نے انکا رکیا تو ودھمکی دی گئی۔ پھر ایک خالی کاغذ پر بھی دستخط کروائے گئے ۔ واضح رہے کہ زخمی شخص پولیس کی مار کی تاب نہ لاکروٹلا کے ایک سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ 


چودہ سالہ بچہ کمپاؤنڈ کی اونچائی سے گر کرہلاک

اڈپی 18؍ نومبر (فکروخبرنیوز)گھر کے دالان میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ایک چودہ سالہ بچہ اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جب اس نے ایک کمپاؤنڈ سے کود کر گیند لانے کی کوشش کررہا تھا ۔ اطلاعات کے مطابق یہ واردات کا نجی بیٹّو علاقے میں کل شام قریب پانچ بجے پیش آئی جبکہ لڑکے کی شناخت ریھتک ایس شیٹی (14) حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق لڑکا اپنی فلیٹ کے دالان میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ اس کا گیند کمپاؤنڈ سے باہر جا گرا، کھیل کھیل میں بچہ گیند لانے کے لیے 18فٹ لمبی دیوار سے کودنے کی کوشش کی مگر اس دوران اس کا بیلنس بگڑ گیا اور سخت زمین سے گرتے ہی اس کے چہرے ، سینے ، پیر اور دیگر جگہوں پر سخت چوٹیں پہنچی جس کو سخت زخمی حالت میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر زخموں کی تالاب نہ لاکر بچے نے دم توڑدیا ۔ ملحوظ رہے کہ اڈپی ٹاؤن پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ۔ 

Share this post

Loading...