وٹلا میں زیر تعمیر پل گرنے سے سات مزدور زخمی

وٹلا 15 اپریل 2024: زیر تعمیر پل کے گرنے کی وجہ سے سات مزدوروں کے زخمی ہونے کا واقعہ آج پوناچا گاؤں کے بارینجا-کروڈ کٹے میں پیش آیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آخری مرحلے کے سلیب کی تعمیر کے لیے کنکریٹ بچھانے کا کام جاری تھا۔ اسی دوران لوہے کی سلاخوں کے نیچے سے کانکریٹ لیک ہونے لگا اور کچھ ہی دیر میں پل گیا اور ساتوں مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتےہی جائے واقعہ پر بڑی تعداد میں مقامی عوام بھی جمع ہوگئے جنہوں نے ملبے کے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ ساتوں مزدوروں کو چوٹیں آئیں ہیں اورانہیں پتور کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...