مسافروں میں خوشی کی لہر : وسٹاڈوم کمپارٹمنٹ والی ٹرین سرویس کاروار تک بڑھادی گئی

بھٹکل 14 اگست 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ساؤتھ ویسٹرن ریلوے نے اعلان کیا کہ بنگلورو کاروار (06211/12) صبح کی ٹرین، جو کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے جزوی طور پر منسوخ کر دی گئی تھی، 16 اگست کو نئے وسٹاڈوم کمپارٹمنٹ کے ساتھ دوبارہ شروع ہوگی.اس سروس کو کونکن ریلوے نے بھی منظوری دے دی ہے۔یشونت پور- منگلورو ٹرین میں اب وسٹاڈوم کمپارٹمنٹس شروع ہونے کے بعد اڈپی اور کنداپور ، بھٹکل اور کاروار کے مسافروں کے لیے مایوسی کا اظہار کیا تھا کنداپور اور اترکنڑا ریلوی نے پریانیکارا ہیتارکشنا سمیتی نے مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ ٹرین کی خدمات کو کاروار تک بڑھایا جائے۔ کرندلاجے نے مرکزی وزیر ریلوے سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ کاروار بنگلور ڈے ٹرین کو دوبارہ شروع کیا جائے۔ وزیر نے درخواست کا جواب دیتے ہوئے ٹرین کو وسٹاڈوم کمپارٹمنٹس کے ساتھ چلانے کا حکم دیا۔16  اگست کو وستادوم ٹرین کا استقبالیہ کنداپورریلوے اسٹیشن پر ہوگا۔

Share this post

Loading...