اتراکنڑا کی سیٹ پر وشویشور کاگیری نے تین لاکھ سے زائد ووٹوں سے ڈاکٹر انجلی کو دی شکست

بھٹکل04؍جون 2024 (فکروخبرنیوز) اتراکنڑا کی سیٹ پر بی جے پی کے وشویشور ہیگڈے نے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کل 782495 ووٹ حاصل کیے ہوئے اور اپنی حریف کانگریس کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکرکو 337428 ووٹوں سے شکست دی ہے۔ انہوں نے کل 445067 ووٹ حاصل کیے۔

اس سے قبل 2019 میں بی جے پی کے امیدوار سات لاکھ چھیاسی ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور انہوں نے چار لاکھ 79 ہزار ووٹوں سے اپنے حریف آنند اسنوٹیکر کو شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ 1996 سے 1999 کو چھوڑ کر لگاتار بی جے پی کے آننت کمار ہیگڈے جیت درج کرتے آرہے تھے۔ سال 1999 میں مارگریٹ آلوا نے یہ سیٹ اپنے نام کی تھی۔ 2024 میں بھی بی جے پی نے شاندار جیت درج کرتے ہوئے اترکنڑا کی سیٹ پراپنا قبضہ برقرار رکھا ہے۔

Share this post

Loading...