ان کی تحریری رپورٹ تحقیقاتی پولس افسر کے حوالہ کی گئی ہے ،دھماکہ خیز معلومات کے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ سوامی نے اس معاملہ میں حکومت کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے اہم تفصیلات پیش کی ہیں جنہیں موقع کی مناسبت سے عوام کے سامنے لایاجائے گا ،خیال رہے کہ سوامی نے پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے پاس شرت کے قتل معاملہ کے تعلق سے تفصیلات موجود ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ صرف اسی وقت ان تفصیلات کومنظر عام پر لائیں گے جب اس معاملہ کی جانچ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے سپرد کی جائے گی۔
Share this post
