مال بردار ٹیمپو حادثہ کا شکار، پانچ افراد ہلاک، دس شدید زخمی

بنگلورو 19/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) مال بردار ٹیمپو الٹ جانے کی وجہ سے پانچ افراد کے ہلاک اور دیگر دس کے شدید زخمی ہونے کی واردات وجئی پورا ضلع کے کنڈاگنور گاؤں میں کل پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت امین صاحب ایس (55) بندگی صاحب مکاشی (55) بھارتوا رکاساگی (50) حسین نبی مکاشی (45) اور خواجہ بی سڈانی (48) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ شدید زخمی افراد کو باگلکوٹ کے ضلعی اسپتال میں اور کچھ افراد کو مڈے بیہل تعلقہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کنڈا گنور میں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کرکے مذکورہ افراد اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ مال بردار رکشہ ڈرائیو رکے ہاتھوں بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مخالف سمت سے آرہی ٹپر لاری کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے اچانک بریک لگادئیے جس سے رکشہ بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ 

Share this post

Loading...