کمٹہ 03؍ جون 218(فکروخبرنیوز) ضلع کے کمٹہ میں وجایا بنک کے اے ٹی ایم میں کل رات لوٹ کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کل رات قریب دو بجے کچھ لوٹ وجایا بنک کے اے ٹی ایم میں داخل ہوئے اور گیس کٹر او ردیگر آلات کے ذریعہ اے ٹی ایم مشین میں توڑ پھوڑ کی ۔ ذرائع کے مطابق ایک سواری کے آنے کی آواز سن کر وہ وہاں سے فرار ہوگئے ۔ اس طرح وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ کمٹہ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
