بنگلورو16؍دسمبر2020(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاستی حکومت نے کرناٹک میں ودیاگاما پروگرام کو دوبارہ نظر ثانی شدہ شکل میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پروگرام جو ابتدا میں صرف سرکاری اسکولوں کے لئے تھا ، اب نجی اسکولوں کے لیے بھی شروع کیا جائے گا۔
منگل کو پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے وزیر ایس سریش کمار کے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ہر اسکول میں اساتذہ کی تعداد اور کلاس رومز کی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے طلباء کو 15 سے 20 تک چھوٹے گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
"طلباء کو والدین کی رضامندی کے ساتھ آدھے دن اسکولوں میں آنے کی اجازت ہوگی۔کوویڈ۔19 کی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ہاتھوں کو صاف کرنے اور ماسک پہننا بھی لازمی ہوگا۔ طلباء کوتھرمل اسکیننگ کے دور سے بھی گذارا جائے گا۔ اس دوران کسی بھی طالب علم کو بخار ، نزلہ ، کھانسی اور کوویڈ 19 سے وابستہ دیگر علامات کے ساتھ اسکول جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسکولوں کو یہ ہدایات دی گئیں ہیں کہ طلبا کو گھر سے پینے کا پانی لانا ہوگا۔ طلباء کو داخلے کی اجازت سے قبل اسکولوں میں صابن اور سینیٹائزر سے ہاتھ دھونے کا انتظام بھی کرنا ہوگا
دریں اثنا ٹائم ٹیبلز ہر ایک 45 منٹ میں تین کلاسوں کے ساتھ طے کیے جائیں گے۔ سیشنوں میں شرکت کرنے والے طلباء کو آٹھ مختلف مضامین کے لئے آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
محکمہ پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کلاس 10 کے طلباء ہفتے کے دن صبح 10.00 بجے سے دوپہر 12.30 بجے ، اور ہفتہ کی صبح 8:30 بجے سے 11.15 تک کلاسز رکھیں گے۔
کلاس 9 اور 8 کے طلباء کے بیچوں میں متبادل دنوں میں دوپہر 2 بجے سے شام 4.30 بجے تک کلاسز ہوں گی۔
نیز پہلی سے ساتویں کے طلباء کے لئے کلاسز متبادل دن میں ہونگے جس کے ٹائم ٹیبل کے ساتھ صبح 10.00 بجے سے دوپہر 12.30 بجے کے درمیان اور ہفتہ کو صبح 8 بجے سے صبح 11.15 بجے تک کا وقت مقرر ہوگا۔
جبکہ کلاس 5 تک کے طلباء کو شامل کرنے والے اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوسرے دن کلاس 1 سے 3 اور 4 سے 5 تک کے طلباء کو الگ الگ دن میں تقسیم کریں۔ کلاس 8 تک کے طلبا کو متبادل دن میں کلاس 1 سے 5 اور 6 سے 8 تک کے سیشنوں کو تقسیم کرنے کے لئے کہا جائے گا ۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسکول کھل گئے ہیں
وزیر سریش کمار نے واضح کیا کہ ودیاگاما کو دوبارہ شروع کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسکول دوبارہ کھولے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا لپ یہ چھوٹے سیشن اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم ریاست بھر کے تمام حصوں کے بچوں تک پہنچیں"۔
اگست کے شروع میں ، محکمہ پرائمری اور ثانوی تعلیم نے اپنے گاؤں میں بچوں کے گھروں پر کلاس لے کر سرکاری اسکولوں کے طلباء تک پہنچنے کے لئے ودیاگاما پروگرام شروع کیا تھا۔ اس کے بعد طلباء کو سیکھنے میں مدد کے لیے کلاسز کھیل کے میدانوں اور مذہبی مقامات وغیرہ میں منعقد کیے گئے تھے۔
تاہم اس پروگرام کو اکتوبر میں اس وقت معطل کردیا گیا ہے جب اس کے تحت جاری کلاسز میں شامل طلباء اور اساتذہ میں کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔
ذراائع : دی نیو انڈین ایکسپریس
Share this post
