بیلتنگڈی 20؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) دو افراد کو زدوکوب کیے جانے کے الزام میں وینور پولیس تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل تارنتھ کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع جنوبی کنیرا ایس پی ڈاکٹر بی آر رویکانتھ گوڑا نے دی ہے۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں پولیس سرکل انسپکٹر کو جانچ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، مزید کارروائی اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعدکی جائے گی۔ ملحوظ رہے کہ وینور پولیس تھانہ کے ہیڈ کانسٹیبل تارنتھ پر الزام ہے کہ اس نے ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا(ڈی وائی ایس اے) کے کارکن ریاض منتور اور اس کے بھائی کو زدوکوب کیا تھا ،اس سلسلہ میں ڈی وائی ایف آئی کے ضلعی سکریٹری سنتوش باجل نے ایس پی شکایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تارنتھ نے مذہب کی بنیاد بناکر انہیں لاک اپ میں بند کرکے سخت پٹائی کی تھی۔ بتایا جارہاہے کہ اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایس پی تانتھ کو اس کے عہدے سے برطرف کردیا۔
Share this post
