انتخابات کے دوران استعمال گاڑیوں کا کرایہ اب تک باقی ، ڈپٹی کمشنر سے تعاون کی اپیل

منگلورو 26/ جون 2019(فکروخبر نیوز)  لوک سبھا انتخابات ہوئے دو ماہ سے زائد عرصہ گذر گیا ہے لیکن انتخابات کے دن کے لیے کرایہ پر لیے گئے سواریوں کا کرایہ ابھی تک مالکان تک نہیں پہنچاہے۔ حال ہی میں سواریوں کے ڈرائیور اور مالکان نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلہ میں ان کا تعاون کیا جائے۔ 
    انتخابات کی ڈیوٹی انجام دینے والوں کے لیے سواریوں کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لیے آر ٹی او سواریوں کا بندوبست کرتا ہے۔ مختلف ٹیکسی ڈرائیوروں کو مالکان کی تنظیموں سے رابطہ کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پورے شمالی کنیرا میں کل 360گاڑیوں کا بندوبست کیا گیا تھا جن میں سے صرف 25سواریوں کا کرایہ دیاجاچکا ہے۔ 
    ہنگامی حالات کے علاوہ پولیو ڈراپ پلانے، انتخابات کی ڈیوٹی انجام دینے والے افراد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے سواریوں کا بندوبست کیا جاتا ہے، متعلقہ کام سے فراغت کے فوری بعد ان کا کرایہ دے کر سواری چھوڑ دی جاتی ہے لیکن ادھر کچھ سالوں سے وقت پر کرایہ نہ ملنے کی شکایتیں ہیں۔ اسی وجہ سے مذکورہ مواقع پر سواریاں نہیں مل پاتی ہیں۔ 

Share this post

Loading...