میں پٹرولیم وزیر ہوتا توعوام کو ۴۵ روپئے میں ملتا 1لیٹر پٹرول

: 30 ستمبر2021(فکروخبرنیوز)سابق وزیراعلیٰ اور رکن پارلیمنٹ ایم ویرپا موئلی نے کہا کہ اگر وہ اب مرکز میں وزیر پٹرولیم ہوتے تو وہ لوگوں کو 45 روپے لیٹر کے حساب سے پٹرول مہیا کرتے ، بدھ کے روزکانگریس پارٹی کےزیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں انہوں نے یہ بات کہی

وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ہورہی ہے کہ نریندر مودی جیسا شخص وزیر اعظم کیسے ہوسکتا ہے جسے کسانوں کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ، جو گزشتہ تین ماہ سے قومی شاہراہ پر زرعی قوانین کی مخالفت میں احتجاج کر رہے ہیں ، انہوں نے یہ بتانے کی زحمت گوارا نہیں کی وہ  45  روپئے لیٹر پٹرول کیسے فراہم کرتے ،

وہیں اس پروگرام میں موجود کئی کانگریسی رہنماوں نے وزیر اعظم مودی کی نجکاری پالیسی پر تنقید کی ، کانگریس رہنما راما لنگا ریڈی نے کہا کہ "بی جے پی تمام سرکاری کمپنیوں کی نجکاری اور ملک کو دیوالیہ پن کی طرف لے جانے کے لیے کام کر رہی ہے

Share this post

Loading...