وزیراعلیٰ سدارامیا نے سال 2017-18 کا پیش کیا بجٹ(مزید ساحلی خبریں )

باغبانی شعبہ کیلئے 1,091کروڑ روپیے ‘ ہبال فلائی ور کو چوڑا کرنے کیلئے 88کروڑ روپیے تفویض‘ ہبال جنکشن پر انڈر پاس کی تعمیر‘ طبی‘انجینئرنگ اور پالی ٹیکنک 1.5لاکھ طلباء کیلئے لیب ٹاپ‘ بھاگیہ لکشمی اسکیم کے تحت مفت برقی کی 18سے 40یونٹ کا اضافہ‘ پورنا چندرا تیجسونی فاؤنڈیشن کیلئے5کروڑ روپیے کی گرانٹ‘ رائچور کیلئے نئی یونیورسٹی ‘ نجی شعبہ میں ریٹائرمنٹ کی عمر 58سال سے 60کا اضافہ ہوا ہے‘ کرناٹک میں اسکول پالیسی لاگو کی جائے گی‘ بنگلور میں مضافاتی علاقوں میں ٹرین اسکیم کے تحت345کروڑ روپیے‘ پی یو لیکچرر کی1,191نئے تقررات دو مرحلوں میں کئے جائیں گے‘ ریاست کے سلم علاقو ں میں 10,000لیٹر مفت پینے کا پانی ‘ بنگلور۔چینئی۔چتر درگہ کوریڈور کی اراضی کے حصول کیلئے 400کروڑ روپیے‘ 150کروڑ روپیے کی لاگت سے12کوریڈورکوdeveloped کیا جائے گا‘ شرونبلگولا میںMahamastakabhisheka کیلئے 175کروڑ روپیے ‘ میسور میںAero sports‘ ہائی اسکول میں لڑکیوں کیلئے چوڑی دار یونیفارم‘ آٹو رکشہ میں ایل پی جی کے استعمال کیلئے 30,000روپیے کی سبسِڈی‘ Tendersure سڑک کی ترقی کیلئے 250 کروڑ روپیے‘ چیف منسٹر کے یتناہولے اسکیم کی ترقی‘ ایڈیشنل ایکسائز پر ٹیکس ختم کردیا گیا‘ میسور اور ماگدی سڑکوں کو جوڑ نے کیلئے 10.7کلو میٹر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر‘ میڈیکری‘کاروار‘اور چکمگلور میں Airstrips‘کسانوں کو پانی کی فراہمی کیلئے ٹینکروں کی خریداری کیلئے50,000روپیے کی سبسِڈی‘ 30کروڑ روپیے کی لاگت سے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میںCloud seeding ‘ ناریل کاشتکاروں مدد کیلئے نیرا پالیسی کو منظوری دی گئی ‘ 5,080روپیے زرعی شعبے کیلئے مُختص‘ کرناٹک کے نو اضلاع میں ایک سنٹر‘ مالپے اور منگلور میںjetty تعمیر کیلئے فنڈ کا اعلان ‘ بئیر‘فینڈی‘اور شراب پرکوئی ویلیو ایڈیڈ ٹیکس نہیں‘ استری شکتی گروپوں کیلئے موبائیل کینٹین‘ ملٹی پلیکس میں ٹکٹ کی قیمت کم از کم 200روپیے‘ ریاست کے ہر ضلع میں 'Savi Ruchi' موبائیل کیٹین‘انگریزی کو جماعت اول سے متعارف کرایا جائے گا‘ جو خواتین جنسی ہراسانی کا سامنا کرتی ہیں ان کیلئے 145طبی مراکز ‘ 8ٹی ایم سی کورمنگلا ایس ٹی پی سے treated water دیا جائے گا‘ آنگن واڑی میں بچوں کیلئے دو مرتبہ انڈے دئیے جائیں گے‘ 25لاکھ کسانوں کو 13,500 کروڑ روپیے کے قرض فراہم کرنے کا ہدف‘ کشیرا بھاگیہ اسکیم کے تحت طلباء کو ہفتے میں پانچ دن دودھ فراہم کیا جائے گا‘ ہماری حکومت بنگلور کو ایک مثالی شہر بنانے میں کامیاب رہی (وزیر اعلی)‘ زرعی شعبہ میں 1.5فیصد اِضافہ کی توقع ہے آر بی آئی اور مرکزی حکومت کی Demonetisation and unpreparednesسے ترقی متاثر ہوئی ہے(وزیر اعلی)‘1,86,561 کروڑ روپیے کابجٹ‘ریاست میں21اضلاع میں49نئے تعلقہ جات ‘6میڈیکل کالج (کاروار‘کوڈاگ‘چامراج نگر‘بیدر‘اورکوپل‘5 ملٹی اسپیشیلیٹی اسپتال (ٹمکور‘دانگیرے‘رام نگرا‘کولار)‘ بنگلورو میں198 نما کینٹین کے ذریعے5اور 10روپیے کھانا ‘ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت فی شخص کو5کلو سے بڑھاکر7کیلو چاول دیا جائے گا۔***

ریاست کے سرکاری ملازمین کیلئے 7پے کمیشن کو گرانٹ دینے کے اعلان پر بیدر میں جشن

بیدر۔15؍مارچ(فکروخبر /محمدامین نواز )ریاستی چیف منسٹر سدارامیا نے آج بجٹ میں ریاست کے سرکاری ملازمین کیلئے 7پے کمیشن کو گرانٹ دینے کے اعلان پر بیدر میں کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائزاسو سی ایشن ضلع بیدر کی جانب سے شہر کے امبیڈکر سرکل پر جشن منایا گیا۔کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اس خوشی میں مٹھیائیاں تقسیم کیں۔اور نہایت ہی مسرت کا آِظہار کیا ۔***

آر ٹی ای کے تحت ایل کے جی اور جماعت اول میں بچوں کے داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب

بیدر۔15؍مارچ(فکروخبر /محمدامین نواز )ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیماتِ عامہ بیدر نے بتایا ہے کہ ایل کے جی اور جماعت اول میں بچوں کے داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں ۔آر ٹی ای کے تحت داخلہ لینے کے خواشہمند بچوں کے سرپرست ضروری ریکارڈ کے ساتھ آن لائن طریقے سے درخواستیں داخل کریں۔آر ٹی ای کے تعلق سے مزید جانکاری کیلئے تعلقہ بلاک ایجوکیشن دفتر پر اٹل جی سہایہ وانی کاؤنٹر اور ڈی ڈی پی آئی محکمہ تعلیمات دفتر میں واقع اٹل جی کاؤنٹر پر ربط پیدا کریں۔واضح رہے کہ قدیم شہر میں کچھ محلہ جات کے نام آر ٹی ای کے تحت نہیں آئے ہیں جس سے قدیم شہر کے اولیائے طلباء کافی پریشان ہیں۔اس جانب محکمہ تعلیماتِ عامہ کے متعلقہ عہدیداران اپنی خصوصی توجہ مبذول کریں۔***

ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی و محکمہ آر ٹی او کی جانب سے ضلع بیدر میں وہیکل ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کرنے کا پروگرام 

بیدر۔15؍مارچ(فکروخبر /محمدامین نواز )ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی و محکمہ آر ٹی او کی جانب سے ضلع بیدر میں وہیکل ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل ‘آٹو رکشہ اور ہیوی وہیکل چلانے والے ڈرائیورس کو16سے21مارچ تک ہر دن صبح 10:30بجے سے شام5:30بجے تک200روپیے فیس کیساتھ مقررہ نمونے میں درخواست احاطے عدالت بیدر میں ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی دفتر کو داخل کریں۔18سال سے زائد عمر کے درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔درخواست کے ساتھ آدھار کارڈ‘ الیکشن شناختی کارڈ‘ پیدائش کی تفصیلات والے مارکس کارڈ یا ٹرانسفر سرٹیفکیٹ ‘ کی زیراکس کاپی لائیں۔27سے31؍مارچ تک وہیکل چلانے والے کے تعلق سے اُمیدواروں کا معائنہ کیا جائیگا۔ اس کے بعد ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کے چیرمن جسٹس ایچ سنجیو کمار ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کریں گے۔مزید تفصیلات کیلئے ڈسٹرکٹ لیگل سرویس اتھاریٹی دفتر یا آر ٹی او دفتر کے فو نمبر8971590305پر رابط ہ کرسکتے ہیں۔***

Share this post

Loading...