ونلی کمٹہ کی عالیشان نوتعمیر جامع مسجد کا شاندار افتتاح (مزید ساحلی خبریں )

اس موقع پر بھٹکل سے تشریف فرما علماء کرام کے علاوہ جناب محتشم عبدالباری صاحب، جناب قاضیا محمد ابراہیم صاحب وغیرہ موجود تھے اور مقامی علماء و ذمہدارن میں سے جمعہ مسجد کمٹہ کے امام و خطیب مولانا منت اللہ قاسمی،مولانا احمد ، جناب ابو صالح ملا، جناب امان اللہ صاحب، جناب علی شاہ صاحب، مولانا سعودندوی تنگن گنڈی، اور مولانا اسماعیل شروری وغیرہ موجود تھے ،ا فتتاحی نشست میں تمام علماء کرام نے مسجد کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اور مسجد کو آباد کرنے کی تلقین کی۔ 


اُڈپی: بجلی جھٹکے سے محکمہ بجلی کا ملازم(لائن مین) ہلاک 

اُڈپی :21مئی (فکروخبرنیوز)برھماور میں کل رات بجلی جھٹکے کی وجہ سے محکمۂ بجلی کے ایک ملازم کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، فکروخبرکے مطابق لائن مین کی شناخت ششی دھر سورنا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ بجلی کھمبے پر کام ختم کرکے کھمبے سے اُترنے کی کوشش کررہا تھا کہ اس بیچ ہائی وولٹیج تار سے ٹکراگیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے، بتایاجارہاہے کہ ابھی کچھ مہینے قبل ہی وہ اس ملازمت سے جڑے تھے۔


پتور : کار اور جیپ کے ٹکر میں دس مسافرزخمی 

پتور :21مئی (فکروخبرنیوز ) یہاں کڈبا نامی علاقے کے اہم شاہراہ پر طوفان جیپ اور کار کے مابین پیش آئے بھیانک تصادم میں دس افراد کے زخمی ہونے کا حادثہ پیش آیاہے، فکروخبرکے مطابق یہ حادثہ کل یہاں بیجاکیرے نامی علاقے میں پیش آیا،۔ زخمیوں کی شناخت ششی کلا، وسنت، جگدیش، صدیق، سلام، شنکرپا، نیلاوا، گنگما اور یلما کی حیثیت سے کرلی گئی ہے، ان میں سے کچھ لوگوں کا تعلق ہبلی شہر بھی ہے۔ یہ سب لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو سبھرامنیا اور ہوراناڈے مندر سے لوٹ رہے تھے یہ حادثہ پیش آیا، کار پر سوار مقامی لوگوں میں سے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔

Share this post

Loading...