بھٹکل: 10جون 2020 (فکروخبرنیوز)وندے بھارت مشن کے تحت دنیا بھر میں پھنسے ہوئیہندوستانیوں کیلئے امید افزا ثابت ہورہا ہے، ابسعودی عرب میں پھنسے کرناٹکا کے این آر آئی کے لئے 21 جون کو پرواز دمام سے منگلور ہوائی اڈہ کے لئے اڑان بھرے گی،
کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے مارچ سے بین الاقوامی پروازیں معطل ہونے کے ساتھ ہی ہزاروں کنڑیگاس دنیا بھر میں پھنسے ہوئے ہیں اور وطن واپسی کے منتظر ہیں، ایسے میں حکومت کی جانب سے وندے بھارت مشن کے تحت مختلف ممالک میں پھنسے ہندوستانی تارکین وطن افراد کے لئے خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا ہے، وہ ٹکٹ بکنگ کرا کر وطن واپس لوٹ سکتے ہیں، لیکن ابھی سعودی عرب کے دمام سے اس طرح کی ایک بھی پروازوں کا انتظام نہیں ہو اتھا، جس کے بعدسعودی کنڈیگاس ہیومینٹی فارم سمیت متعدد تنظیموں کی جانب سے کنڑٰیگاس کے لئے خصوصی پروزاوں کا اہتمام کرنے کے لئے دباو ڈالا گیا ہے
آخرکار اب حکومت نے مملکت سعودی عرب سے 21 جون کو خصوصی طیارہ کا نظم کیا ہے
وارتا بھارتی کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
