بھٹکل20؍ مارچ 2021(فکروخبرنیوز) کاروار سے منگلور اور منگلورو سے کاروار کے لیے آج سے نئی والو بس سرویس کا آغاز ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ بس صبح پاؤنے سات بجے کاروار سے نکلے اور ساڑھے نو بجے بھٹکل پہنچے گی۔ یہاں پر کچھ دیر کے لیے بس رکے گی اور پھر منگلورو کے لیے روانہ ہوگی۔ واپسی میں یہ بس اسٹیٹ بنک بس اسٹاپ سے شام ساڑھے چار بجے نکلے گی۔ سات بجے بھٹکل پہنچے گی اور سوا نو بجے تک کاروار پہنچے گی۔
اس بس کے شروع ہوتے ہی عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بس کے ذریعہ بھٹکل کے مسافروں کو سہولت ہوگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کمٹہ سے منگلورو کے لیے بھی والوو بس شروع کی جاچکی ہے جو کمٹہ سے صبح ساڑھے پانچ بجے روانہ ہوتی ہے اور سات بجے بھٹکل پہنچتی ہے۔
Share this post
