ہوناور18 اگست 2021(فکرو خبر نیوز) ہوناور سے ولکی جانے کے دوران ایک بھیانک سڑک حادثہ میں ولکی کے محمد انصار بونگیا جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ اس ساتھ سفر کررہا فاضل قاضی کو سخت چوٹیں آئیں ہیں۔
فکرو خبر کے نمائندے تعظیم قاضی ندوی نے ہمیں بتایا کہ یہ حادثہ رات دس بجے آئی آئی ٹی کالج کے قریب پیش آیا جب ایک کار اور مذکورہ افراد کی بائک کا تصادم ہوگیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائک پر سوار دونوں افراد زخمی ہوگئے اور انہیں ہوناور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا۔ محمد انصار کو سخت چوٹے آنے سے انہیں منیپال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اور اپنی آخری سانس لی ۔ جبکہ فاضل قاضی کو ابتدائی علاج کے بعد کنداپور منتقل کیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ محمد انصار کی عمر 35 سال ہے ۔ کویت میں مقیم تھا اور مقام میں آئے اسے آٹھ ماہ ہوگئے تھے۔ اس کے تین بچے ہیں۔
حادثہ کی خبر سنتے ہی ولکی میں غم کا ماحول ہے اور ہر ایک محمد انصار کی موت پر افسوس کا اظہار کررہا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم محمد انصار کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور فاضل قاضی کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین
Share this post
