اسلامیات کی مقبولیت مولانا الیاس صاحب کی مخلصانہ کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ: مولانا مقبول کوبٹے ندوی

مولانا نے اس پر اللہ ربّ العزت کا شکریہ ادا کرتے ہوے سامعین کو اس سے فائدہ اُٹھانے کی ترغیب دی اور کہا کہ اس کو اللہ کے احسان کے بعد مولانا الیاس صاحب کی مخلصانہ کاوشوں اور کوششوں کا نتیجہ نتیجہ ہے کہ آج اسلامیات کا نصاب ملک و بیرون میں پھیلا ہوا ہے ،ملحوظ رہے کہ۳ اپریل بروز اتواربعد نمازِ عشاء اردو ہائیر پرائمری اسکول کے صحن میں جماعت المسلمین ولکی زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ زیر صدارت سدی باپامحمد میراں منعقد ہوا،جناب محمود شیخ ولکوی نے مہمانوں کے لیے استقبالیہ پیش کیا ، اس تقریب میں بچیوں نے دلچسپ و نصیحت آمیزمکالمے بیش کئے۔ مدرسہ السّیدہ فاطمۃالزہراءؓ ولکی کے ناظم مولوی فیاض احمدندوی صاحب نے نظامت کے فرا ئض انجام دئے ۔ اس اجلاس میں مہمانانِ خصوصی کے طورپر مولانا الیاس ندوی صاحب ( بانی و جنرل سیکڑی ابولا لحسن اسلامک اکیڈمی بھٹکل )اور مولانا مقبول ندوی( نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل او ر مولانا شعیب ایئکری صاحب ندوی(اُستاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل ) اور مولانا عبد الرزاق ندوی وغیرہم صاحبان موجود تھے۔ اس موقع پر جلسہ کے روح رواں مولانا الیاس صاحب نے اپنے کلیدی خطاب میں اسلامی لباس کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر زور دیا اور اولاد کی نگرانی اور خاص کر بچیوں کی تربیت اسلامی نہج پر کرنے،کی طرف توجہ دلائی اورموبائل فون کے بے جا استعمال اور کثرت سے اس کے استعمال سے معاشرے میں پھیل رہی برائیوں اور بگاڑ کا تذکرہ کرتے ہوئے اس سے حتمی الامکان بچے رہنے کی تلقین کی بعد میں مولانا فیض احمد ندوی جو ولکی میں اسلامیات کے زمہ دار ہیں امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا اور مہمانوں و ذمداروں کے ہاتھوں طلباء کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے۔ امتیازی مقام پانے والے طالب علموں کو مولانا ابو الحسن ؒ علی ا سلامک اکیڈمی بھٹکل کی طرف سے سند کے ساتھ سونے و چاندی کے تمغے اورخالص سونے کی گنّی بطور انعام مہمان خصوصی کے ہاتھوں دیے گے،اور منتظمیں جلسہ کی طرف سے امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلبہ کے لئے خصوصی انعامات اوراس سال اسلامیات میں حصّہ لینے والے تمام طلبہ کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔آخر میں مولوی حافظ محمد حسین صاحب( خطیب و امام جامع مسجد ولکی) کی دعا سے یہ جلسہ بڑے ہی خیر خوبی سے اختتام کو پہنچا،جلسہ میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد جمع تھی۔نوجوانانِ ولکی اورخاص کر اسکول و جامع سیدنا عمرؓ (شعبہ حفظ)کے طلبہ نے جلسہ کے انعقاد کے لئے خوب دوڑ دھوپ کی جو قابلِ ذکر ہے۔ 

جماعت اول سے ہفتم تک امتیازی نببرات پا کر اول،دوم و سوم درجہ پانے اور انعامات حاصل کرنے والے طلبہطالبات کے نام مندرجہ ذیل ہیں
پہلا مقام:۔زیبا بنت عبدالصمد سدی باپا ،عطوفہ مولانا محمد علی داولجی،اضواء بنت انور گلکار ،رفا بنت مسنا غیب،نشویٰ بنت فضل ھگلواڑی،زلفیٰ بنت صلاح الدین غیب،اُمِ ربا ب مثنی غیب 

دوسرا مقام : نورا بنت نور الاامین جکّا، محمد معوذابن مختار فخرو،مقینہ مناظر جدہ،زھراء ابنت نصاری پوٹلی شہزاد ابن شبیر داولجی ،عفراء بنت انور گلکار،فارعہ بنت فیاض ھگلواڑی ، آمنہ تاج بنت حنیف حسن باپو،

تیسرا مقام:عبدالمنعم ایاز سکری ، محبّہ عبد المتین جکّا، امیمہ بنت فیاض ھگلواڑی ،مفیض حنیف حسن باپو،ضحی صدر الدین بونگیا،نصیحہ بنت عبدلعلیم بونگیا،شمویل ابن صدرالدین سمسی شامل ہیں

Share this post

Loading...