ولکی میں منعقد ہوئی یومِ آزادی کی مناسبت سے تقریب

ولکی 15 اگست 2023(فکروخبر/مختار فخرو)  طلباء جامعہ سیدنا عمر فاروقؓ ولکی نے ستتہروین جشن آزادی پو رے جوش وخروش و شان کے ساتھ  منایا گیا۔

پرچم کشائی کی تقریب مدرسہ فاطمۃالزھراء  کے صحن میں صبح پونے آٹھ بجے رکھی گئی تھی اور مقررہ وقت پر شروع ہوئی۔

'مقرہ وقت پر ادارہ کے ذمہ دارراقم السطور نے تمہیدی کلمات پیش کیے ، اس کے بعد تلاوت جامعہ سیدنا عمر فاروق کے شعبہ حفظ کے طالب علم ماہر ابن مختار نے کی۔

پرچم کشائی مہمان خصوصی جناب محمدہ حنیف صاحب کے یاتھوں عمل میں آئی۔ طلبہ جامعہ کی طرف سے آزادی ھند میں علماء اسلام کا کردار کے عنوان پر تقاریر'نظمیں وغیرہ اردو' انگریزی و کنڑی زبان میں پیش کی ۔ کلمات تشکر مولوی علی ندوی داولجی صاحب  نے ادا  کئے۔

جلوس کی شکل میں طلبہ مدرسہ فاطمۃالزھراء کے صحن سے پرائمری اردو اسکول پہنچا۔  اسکول کے صحن میں۔۔پرچم کشائی کے بعد پورے محلہ کے گشت کرتے ہوئے جلوس پر وقار و پورے نظم وضبط کے ساتھ قدیم ولکی جامع مسجد کے پاس جماعت کے نئے نرسری اسکول کے پاس پرجم کشائ کے لئے پہنچا۔ جہاں مولوی شہنواز و مولوی فیض نے قومی جھنڈا لہرایا اورسرفروشان قوم و شہیدان وطن کے لئے خراج تحسین کے بعد جلسہ و جلوس کااختتام کا اعلان کیا گیا۔ تینوں جگہ  آزادی  کے عنوان پر خطاب مختار آحمد فخرو کا رہا۔ بیان میں اس بات پر زور رہا کہ یہ ملک ہمارا ہے' ہم اس ملک کے اصلی باشندے ہیں ' ہم یہاں اپنے دین(مذہب)و تہذیب کے ساتھ جیئں گے'ہمارے اسلاف  نے اس ملک کو اپنے خون سے سینچا ہے'ہمیں یہاں اپنا حق چاہئے بھیک نہیں! درمیان میں مشروبات کا بھی خوبصورت نظم ساتھ انتظام گیا تھا'ریلی کی قیادت باری باری حافظ تبریز ھگلواڑی اور حسن فخرو نے کی' یقینا یہ سب مناظر و لمحات اہلیان ولکی کی لئے تاریخی رہینگے۔ اخر تک ذمہ داران جماعت سمیت لوگوں کی بہت بڑی بھیڑ جمع رہی۔

Share this post

Loading...