ہوناور 08؍ جنوری 2024 (فکروخبرنیوز) بروزسنیچر اور اتوار بتاریخ 23 ، 24 جمادی الثانی 1445ھ مطابق7اور 8 جنوری 2024ئ کو ادارةالتعلیم ولکی کے زیر اہتمام گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اعلى پیمانے پر طلباء جامعہ کے لئے مختلف کھیل کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ کا افتتاح سنیچر دوپہر 2:45 بجے عبد النافع فضل الرحمن ھگلواڑی کی تلاوت قرآن الکریم کے بعد طلباء کی اجتمای دعا سے ہوا۔ بعد معاویہ ابن سلطان فخرو نے اپنی سریلی و نرالے آواز سے کنڑی زبان میں نظم سنا کر سامعین کو محظوظ کیا، کھیل کی شروعات ذمہ داران "ادارہ" و گاؤں کے بزرگ حضرات سے کی گئ، اجتماعی کھیل کے لئے طلباء کی تین جماعتیں (Team's) صلاح الدین ایوبی،محمد بن قاسم اور ٹیپو سلطان شہید کے نام سے بنائ گئ تھی، طلباء جامعہ عمر کو مختلف رنگوں کے لباس مختلف ٹولیوں یا گروپس کو پہنا کر میدان میں اتارا گیا تھا' انواع قسم کے نئے پرانے کھیل دکھا کر طلباء جامعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ 'ہر کھیل میں طلباء نے اپنی پوری دلچسپی و چستی وا خوب مظاہرہ کیا' اس سے ناظرین نے دو دن تک لطف اُ ٹھایا اور خوب سراہا کر اپنے انعامات ومالی تعاون کا اعلان کرتے رہے' دوران کھیل نوجوانان ولکی خاص کر اصلاح اسپورٹس کے نوجوانوں نے میدان میں ڈٹ کر بچوں کی خوب حوصلہ افزائ کی ، سوشیل میڈیا پر اپنے بچوں کی تصاویر دیکھ کر طلباء کی مائیں اپنی خانہ داری کو چھوڑ کر یا اپنے کام کو سمیٹ کر میدان کے کناروں تک پہنچ چکی تھیں، کئی خواتین پہلے ہی اپنے رشتہ داروں کے یہاں پہنچ کر پورے دن کے لئے اپنی ترتیب بنا لی تھیں' ادارہ کے فعال اراکین،و ہمدردانانہ مدرسہ میں۔مختار غیب افراز ھگلواڑی محمد حسین منا،مناظر جدہ،اشفاق جدہ،رفیق جدہ محمد حسین منا،وسیم قاضی،آصف بونگیا،جعفرقاضی اور منیب ملا،توفیق شیخ،احمد ملا و عمیر سدی باپا،حسان ھگلواڑی،عمار داولجی،شبیر داولجی،حنیف داولجی شارق داولجی،جاوید،طفیل جدہ،محمد رفیق جدہ صادق پوٹلی نے اپبے شوق و جذبے سے سر شرشار اور محنت و لگن سے دو دن تک اساتذہ جامعہ کے ساتھ طلباء کی رہبری و حوصلہ افزائی کرتے رہے اور بعضوں نے رفیری کا کردار بھی ادا کیا' کومینٹری سیٹ پر ایک اور فعال رکن مصدق ھلدی ہور نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین کا دل جیت کر انعامات بھی حاصل کر لیا' ان سارے کاموں میں حافظ ارشاد،حافظ طیب کا کردار بھی نمایاں نظر آیا،کھانے پینے اور صرف نمازوں کے لئے وقفہ رہا' مغرب بعد جلسہ عام منعقد ہوا ' معوٓذابن مختار فخرو کی تلاوت قرآن الکریم کے بعد صدر مدرس مولوی فیض احمد ندوی نے اپنے خیالات و تاثرات کے ساتھ جلسہ کو آگے بڑھایا ۔ مختلف افراد کے مختصرا تأثرات کے بعد مولانا علی ندوی کی نظامت، بیان و تاثرات اور مختار احمد فخرو اور احمد سکری کے تاثرات و خصوصی گزارشات و اعلانات کے بعد مولوی شہنواز ندوی نے نظامت سنبھال لی ۔ امتیازی کامیابی پانے والے طلباء کو خصوصی انعامات و تمغاتِ امتیاز سے نوازا گیا' اساتذہ جامعہ کی محنت و لگن کو دیکھ کر ذمہ داران ادارہ کی طرف سے انہیں تمغہ امتیاز سمیت خصوصی انعامات سے نوازا گیا' دیگر اساتذہ سمیت مدرسہ کے صدر مدرس مولوی فیض ندوی سب سے زیادہ متحرک نظر آئے' مشروبات کا انتظامات افزاز ھگلواڑی اپنی طرف سے سنبھال رکھی تھی 'مجموعی طور پر یہ دن اہلیان ولکی کے لئے نہایت یادگار و خوشگوار ثابت ہوا'اور پوری تاریخ ولکی میں اس طرح کا کھیل اور بے شمار انعامات مرد وحضرات و بچے پچیوں کا جم غفیر نا قابل یقین و نا قابل فراموش و قابل رشک رہا' جلسہ کی صدارت جماعت المسلمین کے نائب صدرجناب داولجی محی الدین صاحب کے سپرد تھی'دیگر جماعت المسلمین کے اول دوم جنرل سیکریٹری جناب انصاری پوٹلی و جناب سلیم ملا صاحبان بھی آخر تک تخت پر موجود رہے، مہمان خاص میں محمدحنیف ھلدی پور اور یس وی ہائ ولکی گولگدے کے ہیڈ ماسٹر "شان مکھ نائک"،ولکی جماعت کے صدر جناب خالد ملا صاحب بھی پہنچے ہوئے تھے،آخر میں عابدین پوٹلی کی نمایاں و بے لوث خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز و خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا'اختتام پر کلمات شکر ادارہ کے بنیادی رکن حسن فخرو صاحب نے ادا کئے اور دعا بڑھا کر جلسہ کے اختتام کا اعلان کیا' موقع پر ادارہ التعلیم کی طرف سے تمام حاضرین سمیت خاص کر مالی تعاؤن و اعزاز و انعامات سے نوازنے والوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
رپورٹ : مختار احمد فخرو ولکوی
Share this post
