ہوناور 09؍ اگست 2022(فکروخبرنیوز) شراوتی کونسل کے زیر انتظام ولکی میں قائم اتحاد پبلک اسکول کی نئی عمارت کا افتتاح مشہور عالمِ دین اور آل انڈیا مسلم پرنسل لابورڈ کے رکن وٹرسٹی امارتِ شرعیہ بہار، اڑیسہ وجھارکھنڈ مولانا ابوطالب رحمانی کے ہاتھوں 7 اگست کو عمل میں آیا۔
اس نئی عمارت کے افتتاح کی مناسبت سے یک روزہ پروگرام اسکول کے احاطہ میں منعقد کیا گیا۔
صبح ساڑھے دس بجے منعقدہ نشست میں اسکول کے ننھے منے بچوں نے اپنا دلچسپ پروگرام پیش کیا اور اس کے بعد شراوتی بیلٹ کے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنےو الے طلبہ وطالبات کے درمیان ایوارڈس بھی تقسیم کیے گئے۔
اسی روز بعد نمازِ عصر اسکول کی جدید دیدہ زیب عمارت کا افتتاح مولانا موصوف کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اسکول کی نئی پرشکوہ اور کشادہ عمارت میں طلبہ وطالبات کے لیے کلاس رومز کے ساتھ دیگر ضروریات کی چیزیں بھی میسر ہیں جن کی مدد سے شراوتی کے بیلٹ کے نونہالان جدید تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔
مولانا نے اپنے خطاب میں ہندوستان کی آزادی کی روشنی میں اسلاف کی قربانیوں کا تدکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہندوستان بڑا عظیم ہے ، حکومتیں آتی اور جاتی رہیں گی لیکن ہمارا ترنگا یوں ہی لہراتا رہے گا۔ اس ملک کو ہمارے اسلاف نے آزاد کیا ہے اس کی عظمت کہیں ہو یا نہ ہو لیکن ہماری دلوں میں باقی رہے گی۔ اور اتحاد پبلک اسکول نے پچھترویں آزادی کے موقع پر معصوم بچوں کے ہاتھوں ترنگا لہرا کر اس کو ثابت کردیا ہے۔ مولانا نے مزید کہا کہ اب ہارے اندر کچھ کمیاں پیدا ہوگئیں ہیں جس کو دور کرکے زمانے کا چیلینچس کا مقابلہ کرنے کی طاقت وہمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
سالانہ رپورٹ کونسل کے سیکریٹری دوم (خلیج مسلم شراوتی کونسل) جناب مظفر شیخ نے انتہائی جذباتی انداز میں پیش کی،مہمانوں کا استقبال و تعارفی کلمات کونسل کے جنرل سیکریڑی ڈاکٹر عبداللہ سکری نے پیش کیے اور نظامت کے فرائض مولانا موصوف کے ساتھ ساتھ مشکات انصاری پوٹلی ، مظفر شیخ اور مولوی سراج صاحب سرلگی نے انجام دئیے۔
مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل خلیفہ جماعت المسلمین کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی ، مولانا طلحہ صاحب ندوی(ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل) مولانا الیاس ندوی(استاد و تفسیر جامعہ اسلامیہ بھٹکل و بانی مولانا ابوالحسن اکیڈمی اور علی پبلک اسکول بھٹکل) مولانا شکیل ندوی (خطیب جامع مسجد و مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی) ان کے ساتھ کنیرا مسلم خلیج کونسل کے عہدیداران اور ذمہ داران بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
رپورٹ : مختار احمد فخرو
Share this post
