ولکی : (فکروخبرنیوز/مختار احمد فخرو ولکی) بروز جعمرات مورخہ31 مارچ 2022ء مطابق 27شعبان المعظم 1443 ھ دوپہر ۲بجے سے مدرسہ نسواں سیدہ فاطمة الزہراء کے صحن و چہار دیواری میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوا 'جلسہ کی صدارت بھٹکل اور کنڈلور سے تشریف لائی مدرسہ نسواں عائشہؓ للبنات کی میر معلمہ کے سپرد کی گئ تھی جلسہ دو نشتوں پر مشتمل رہا..پہلی نشت دوپہرڈھائی بجے سے عصر کی آذان تک رہی، دوسری نشست بعد عصر سے آذان مغرب تک جاری رہی۔۔ اس جلسہ میں مدرسہ فاطمةالزھراء کی طالبات نے مختلف انداز میں مختلف مظاہرہ پیش کئے' حمد،نعت تقاریر ،نظمیں اور دلچسپ مکالمہ ترانہ مدرسہ وغیرہ ، اور اس سال فارغ ہونے والی4 طالبات نے اپنی تعلیمی رودادِ سفر اور تاثرات بڑے ہی کربناک ودلسوز انداز میں پیش کر کےسامعات کو دینی تعلیم کے حصول پر سوچنے پر مجبور کیا ۔ مہمان معلمہ ودیگر معلمات کےپر مغزو نصیحت آمیز بیان نے سامعات کو محو حیرت رکھا، بعد طالبات و دیگر خصوصی نمبرات و مقام پانے والوں کو خصوصی انعامات اسناد تقسیم کئے گئے' اور کلمات شکر اوردعا کے ساتھ بعد نماز مغرب یہ پر روح و پرور مجلس اختتام پزیر ہوئی۔ نظامت کے فرائض مدرسہ ھذا کی معلمات نے انجام دئیے۔ ،خاص و عام کے لئے خصوصی طعام اور دیگر کھانے پینےکا بھی انتظام کیا گیا تھا'ولکی سے تقریبا تمام خواتین سمیت قرب وجوار سے کئ خواتین اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے بڑے شوق سے یہاں جمع ہو کر مستفیض ہوئیں، جس کی وجہ سے وسیع و عریض پندال آخر تک بھرا نظر آیا،پورے گاؤں سے خواتین کو لانے سواریوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ نوجواناں ولکی خاص کر مکتب و شعبہ حفظ کے طلباء نے بڑے ہی شوق سےذمہ داروں سے مل کر پوری محنت و لگن سے خدمت کی ، جو انتہائ قابل قدر و ورشک کی نگاہ دیکھا گیا ، ...اسلئے خاص کر خدمت والے و ما لی تعاؤن کرنے والوں کا اور تمام دیگرمعاونین خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا پے،اللہ تماموں کی محنتوں کو قبول فرما کر آجر عظیم سے نوازے اور مزیدمواقع مقدر فرماے،آمین
یاد رہے چند دن پہلے ولکی جامعہ سیدناعمرفاروقؓ کے شعبہ حفظ اور درجہ مکاتیب کے سالانہ نتائج سنانے اور استقبال رمضان کے عنوان پر بھی مسجد سیدنا ابو بکر صدیق میں بعد نماز جمعہ ایک مجلس منعقد ہوئی تھی،جہاں طلباء جامعہ ھذا نے نعت،حمد،تقاریرو نظمیں پیش کر کے سامعین کا دل موہ لیا تھا۔
Share this post
