کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ولکی کے محمد انصار کی آج عمل میں آئی تدفین : سینکڑوں افراد نے نماز جنازہ میں کی شرکت

ہوناور18 اگست 2021(فکرو خبر نیوز) کل رات ہوناور سے ولکی جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ولکی کے رہائشی محمد انصار بونگیا کی آج بعد عصر تدفین عمل میں آئی۔
فکرو خبر کے نمائندے مولوی تعظیم ندوی کی اطلاع کے مطابق آج دوپہر قریب 1 بجے انصار کا جسد خاکی اُڈپی سے ولکی لایا گیا،جہاں اُس کے گھر پر اہل خانہ و قریبی رشتہ داروں سمیت قرب و جوار سے آئے سینکڑوں لوگوں نے آخری دیدار کیا اور پھر تجہیز و تکفین کے بعد بعد نماز عصر نمازِ جنازہ ادا کی گئ۔
نماز جنازہ ولکی کی تاریخی جامع مسجد میں مولانا ڈاکٹر عبد اللہ سکری کی امامت میں ادا کی گئ جس کے بعد ولکی کے پرانے قبرستان میں ہی تدفین عمل میں آئی۔
نماز جنازہ میں مقامی احباب کے ساتھ ساتھ ہوناور و منکی سے بھی سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔
فکرو خبر کے مطابق مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سیکریٹری جناب عبد الرقیب یم جے ندوی ، بھٹکل کے سیاسی لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری صاحب اور جماعت المسلمین منکی کے صدر جناب ارشاد قاضی نے بھی جنازے میں شرکت کرتے ہوئے انصار کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیتی کلمات بھی پیش کئے۔
مرحوم انصار نہایت فعال اور سرگرم  نوجوان تھا سماجی کام کاج میں   بڑھ  چڑھ کر حصہ لیتا تھا، دوسروں کی مدد کرنے  میں پیش پیش رہتا تھا، اِس کی موت پر  پورا ولکی غم و اندوہ  کی تصویر بنا ہوا ہے۔
ادارہ فکرو خبر بھٹکل مرحوم انصار کے حق میں دعا کرتا ہے کہ اللہ ان کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔

حادثہ کی خبر

ہوناور سے ولکی جانے کے دوران پیش آیا بھیانک سڑک حادثہ : ولکی کے محمد انصار جاں بحق ، ایک شدید زخمی

Share this post

Loading...