ہوناور 06؍مئی2021(فکروخبرنیوز) ہوناور سے ولکی جانے کے دوران بائک سے تیز رفتار کار کے ٹکرانے کے نتیجہ میں ولکی سے تعلق رکھنے والا محمد ابن ریاض عبدالحمید قاضی (17) جاں بحق ہوگیا ہے۔ یہ حادثہ آج صبح پیش آیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق محمد اپنے خالہ زاد بھائی محمد نائف قاضی (24) کے ساتھ ہوناور سے ولکی جارہا تھا۔ اس دوران ایک تیز رفتار کار ان کی بائک سے ٹکراکر فرار ہوگئی۔
حادثہ میں محمد قاضی جاں بحق ہوگیا جبکہ نائف کو چوٹیں آئیں ہیں۔
ہوناور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
