ہوناور11؍ جنوری 2023 (فکروخبرنیوز) بروز اتوار بتاریخ 15 جمادی الثانی 1444ھ مطابق 8 جنوری 2023ء کو ادارةالتعلیم کے زیر اہتمام پہلی بار اعلى پیمانے پر طلباء جامعہ سیدنا عمر کے لئے مختلف کھیل "Athletic( "Sports) کا انعقاد کیا گیا۔ کھیل کی شروعات صبح دس بجے سے قرآن کریم تلاوت سے کی گئی جس کے بعد طلبہ نے اجتماعی دعا کا نظم کیا اور اس کے بعد کنڑا نظم پیش کی گئی ۔ اس کے بعد بچوں کا کھیل شروع ہوا۔ اجتماعی کھیل کے لئے کبار صحابہ کے نام رکھے گئے تھے' اور طلباءجامعہ عمر کو مختلف رنگوں کے لباس مختلف ٹولیوں یا گروپس کو پہنا کر میدان میں اتارا گیا تھا'انواع کے نئے پرانے کھیل دکھا کر طلباء جامعہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے 'ہر کھیلوں میں طلباء نے اپنی پوری دلچسپی و چستی و ہمت و بہادری کا خوب مظاہرہ کیا' اس سے ناظرین نے پورا دن لطف اُ ٹھایااورخوب سراہا کر اپنے انعامات کا اعلان کرتے رہے۔ دوران کھیل نوجوانان ولکی خاص کر اصلاح اسپورٹس سینٹر کے ذمہ دار کھلاڑی پورے دن میدان میں ڈٹے رہے اور بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کی اور تحسین افرین کہا۔ سوشیل میڈیا پر اپنے بچوں کی تصاویر دیکھ کر طلباء کی مائیں اپنی خانہ داری کو چھوڑ کر یا سمیٹ کر میدان کے کناروں تک پہنچ چکی تھیں۔ کئ خواتین تو بن بلاے پہلے ہی اپنے رشتہ داروں کے یہاں پہنچ کر پورے دن کے لئے اپنی ترتیب بنا لی تھیں'خواتین کی بھیڑ مختلف جگہوں میں دیکھ کر انتظامیہ کو ان کے لئے ایک پنڈال خالی کر کے خاص کر دینا پڑا' ادارہ کے فعال رکن افراز ھگلواڑی اپنے شوق و جذبے سے سر شرشار اور محنت و لگن سے پورے دن ایک بہترین ریفری کا کردار ادا کرتے رہے۔ کومینٹری سیٹ پر جامعہ عمر کے ایک فارغ طالب علم عبد السبحان فکردی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور شائقین کا دل جیت کر انعامات بھی حاصل کر لئے۔ کھانے پینے اور صرف نمازوں کے لئے وقفہ رہا'وقت کی کمی شدت سے محسوس کی گئ اور کچھ کھیل بچوں کے اور بڑوں کے مظاہرے نہ ہو پائے۔ قربِ مغرب جلسہ عام منعقد ہوا ' ابتدائی کا راوئی کے بعد مختلف افراد کے مختصرا تأثرات کے بعد امتیازی کامیابی پانے والے طلباء کو خصوصی تخت پر کھڑا کر کےخصوصی انعامات و تمغاتِ امتیاز سے نوازا گیا۔اساتذہ جامعہ کی محنت و لگن کو دیکھ کر ذمہ داران ادارہ کی طرف سے انہیں تمغہ امتیاز سمیت خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ دیگر اساتذہ سمیت مدرسہ کے صدر مدرس مولوی فیض احمد ندوی سب سے ذیادہ فعال و متحرک نظر آئے۔ نظامت کی ذمہ داری بھی انہوں نے سنبھال رکھی تھی۔مشروبات کے انتظام میں افراز ھگلواڑی اور معروف عمر ملا کا کردار کافی اہم و نمایاں رہا۔مجموعی طور پر یہ دن اہلیان ولکی کے لئے نہایت قیمتی ثابت ہوا'اور پوری تاریخ ولکی میں یہ پہلا موقع ہے جو اسطرح کا کھیل اور بے شمار انعامات مرد وحضرات و بچے پچیوں کا جم غفیر نا قابل یقین و نا قابل فراموش رہا جو اہلیان ولکی کے لیے ایک نئ تاریخ ثبت کر کے رکھ دی ہے۔ جلسہ کی صدارت جماعت المسلمین کے نائب صدرجناب داولجی محی الدین صاحب کے سپرد تھی۔ بعد عشاء بقیہ انعامات کے بعد آخر میں فاتح ٹیموں کو خصوصی انعامات و اعزازات کو معاونین نوجوانوں سے( اکھٹے ) نوازا گیا۔آخر میں عابدین پوٹلی کی نمایاں و بے لوث خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز و خصوصی انعام سے بھی نوازا گیا۔ اختتام پر کلمات شکر راقم السطور نے ادا کیے۔
اس موقع پر ادارہ التعلیم کی طرف سے تمام حاضرین سمیت خاص کر مالی تعاون و اعزاز و انعامات سے نوازنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے اور پھر ایک بار قریہ ولکی اس شعر کا مستحق و مصداق بن چکا ہے' اور یقینا کسی نے سچ کہا ہے
ولکی تیرا جمال مثل ھلال ہے
نورنگی اس جہاں میں تو بے مثال ہے
رپورٹ : مختار احمد فخرو ولکوی
Share this post
