ولکی جماعت کے صدر محمد میراں صاحب کے انتقال پر تعزیتی جلسہ

ولکی 14 نومبر2020(فکروخبر/مختار احمد فخرو ولکوی) مطابق 28 ربیع الاول1442 ھ بمقام جامعہ مسجد رات 9بجے صدر جماعت مرحوم محمد میراں صاحب کے اچانک انتقال پرتعزیتی جلسہ منعقد ہوا،جلسہ کی صدارت جناب ملا خالد صاحب نے کی,تلاوت قرآن پاک کے بعد جلسہ کی کاروائ آگے بڑھای گئ،بعدازاں گاؤں کے مختلف سرکردہ افراد نے مرحوم صدر کی زندگی کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی-
زندگی بھر قوم کے لئے ہر وقت سرگرم و سرگرداں شخصیت کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا اوران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ و درد کا اظہار کیا،اور انکے عزیز اقاربین سے بھی اس رنج غم کی مشکل گھڑی میں اپنے برابر کے شریک رہنے کا اعادہ کیا،اور رحمت و مغفرت کی دعائیں دی اور بعضوں نے تو پُرنم آنکھوں سے  دل کھول کر دعائے مغفرت کی،کسی نے ان کی اس ناگہانی موت پر پوری قوم کا خسارہ قرار دیا، اور کسی نے انہیں مرد قلندر کہا، کسی نہ کبھی نہ تھکتے والا مسافر،اور کسی نے پوری قوم کے یتیم ہونیکا احساس دلایا،اور اس وقت یہ باتیں بلا مبالغہ ہی سمجھی جا رہی ہے، یقینی طور پر قوم نے ایک ایسے ثبوت و مرد قلندر کو کھویا ہے،یا ایک ایسا خلاء پیدا ہوا ہے جسے اس وقت،پُر کرنا اہل ولکی کے لئے تقریبا محال نظر آرہا ہے، اس دوران ان کے لیے لکھا ہوا مرثیہ بھی مدرسہ کے طلباء نے اپنی سریلی و دلکش آواز میں سنا کر سامعین کو محو حیرت کیا، چونکہ اس وقت تقریبا پوری قوم افسردہ اور سکتہ میں ہے، ایک دوسرے کو ہمت و صبر کی تلقین اور اللہ کے فیصلہ پر راضی رہنے کے ترغیبات پر عمل  کرنے کی کوششیں ہو رہی ہے، چونکہ انسان کمزور ہے اور بے بس بھی۔۔۔،اور رب کائنات کے فیصلہ پر لب کشائ  کی ہمت نہیں کر سکتا، صبر اور  دعاؤں کے علاوہ چارہ کار  ہی نہیں،ساری باتوں کا نچوڑ یہاں روح اقبال ؒ  سے معذرت چاہتے ہوئے اس ایک شعر سے ان باتوں سمیٹنے کی کوشش ہے،
آٹھائے کچھ ورق لائے تھے لئے تھے کچھ نرگس نے کچھ گل نے،چمن میں ہر طرف بکھری ہوئی ہے داستان تری،
 قارئین سے  درخواست  کہ خوب دعائے مغفرت کریں کہ اللہ پاک مرحوم محمد میراں صاحب کی سیئات کو حسنات میں مبدل فرماے اور  مغفرت و جنت کا پروانہ دے کر درجات بلند فرماے اور متعلقین کو ہمت و صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ 

Share this post

Loading...