ولکی کے مدرسہ فاطمۃ الزہراء میں ایک روزہ حجامہ کیمپ اور تربیتی اجلاس

ولکی :30 جون 2021 (فکروخبرنیوز)ادارہ التعلیم ولکی کی جانب سے  بروز اتوار بتاریخ ۱۷ ذیقعدہ الحرام ۱۴۴۲ ھ مطابق27جون 2021 بمقام مدرسہ فاطمة الزھراءؓ میں حجامہ کیمپ منعقد کر نبی کریم ﷺ کی اس سنت کو زندہ کرنے کا اہتمام کیا گیا،اس کے لئے قریبی شہربھٹکل کے مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ کے صدرمدرس مولانا حافظ شجاع الدین ندوی صاحب جو دعوتی میدان کی سرگرم شخصیت اورایک تجربہ کار معالج و ماہر حجامہ سے بھی معروف ہیں وہ یہاں نوجوانان ولکی کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اپنے عملہ سمیت دیگر رفقاء کے یہاں پہنچ گئے تھے،مہمان خاص کے طور پر جناب محمد آمین صاحب دامدا بھی اپنے قیمتی وقت کوقربان کر کے شریک عمل رہے ،پہلے دن بعد نماز مغرب مسجد سیدنا ابو بکر صدیقؓ میں ایک نشت ہوئی،جہاں مولانا موصوف نے ہم مسلمانوں کی دینی و ملی ذمہ داری کے عنوان پر فکر انگیز بیان دیا ،دوسری مجلس جامعہ مسجد میں ہوئ ،عنوان اصلاح و معاشرہ رہا،تیسری مجلس رات دس بجے کےبعد خاص کر نوجوانوں کو جوڑا گیا تھا، جہاں مولانا نے برادران وطن یا دیگر اقوام میں دعوت کی محنت یا اسلام کا تعارف کیسے انجام دیا جا سکتا ہے،اور اس ضمن میں ہماری ذمہ داریاں کیا ہے،اورہمارا راہ عمل یا طرز عمل کیا ہو،؟؟؟اس پر موصوف نے بڑی قیمتی باتیں اور اپنے تجربات بیان کئے،اور الحمدللہ تینوں مجالس بڑی اہم ،معنی خیز و روح پرور رہی، بعد فجر  نماز اشراق سے  مدرسہ میں باقاعدہ حجامہ کیمپ کا آغاز ہوا ،حجامہ کے لئے پہلے ہی نام درج تھے،اس لئے پہلے ہی ٹوکن تقسیم کئے گئے تھے، جس کی وجہ سے آخر تک بد نظمی سے محفو ظ رہے ،اور نوجوانوں کی فکروں و کوششوں سے انداز سے ذیادہ لوگوں نے کیمپ میں حصؔہ لیا،جملہ 92 افراد نے موقع کا فائدہ اُٹھایا،اور وقت کی کمی کا  احساس بھی ہوا،
 اس سنت کو زندہ کرنے کے لئے نوجوانان ولکی کا شوق وجوش اور جذبہ یقینا قابل رشک و قابل تحسین تھا،ایک طرف کورونا وبا کا خوف اور اس سے پچنے بچانے کے لئے تدابیر و ادویات والے عمل کے پیچ یہ فاسد خون یا مواد نکالنے والا حجامہ والا عمل یقینا ایک بہت بڑی اور نا قابل فراموش خدمت سمجھی جا رہی ہےاور اب اس کے فوائد و اثرات سے کافی لوگ متاثر  ہیں فللہ الحمد، ادارہ التعلیم ولکی کی جانب سے تمام ساتھ دینے و خدمت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا ہے،
 اسی دریا سے اٹھتی ہیں ، وہ موج تند و جولاں بھی 
نہنگوں کے نشیمن جس سے ہوتے ہیں تہہ وبالا

رپورٹ (مختار احمد فخرو ولکوی(ابو معوّذ)

Share this post

Loading...