راجستھان اے ٹی ایس نے معروف وکیل محمود پراچہ کو عدالت کے احاطے میں جان سے مارنے کی دھمکی دی(مزید اہم ترین خبریں)

یہ اطلاع اے پی سی آر کے کو آر ڈی ایڈوکیٹ ابو بکر سباق نے بذریعہ ای میل دی ہے ۔اطلاع ملنے کے فورا بعد محمود پراچہ سے ایشیا ٹائمز نے فون پر بات کرکے پورے معا ملے کی تصدیق کی جس میں انہوں نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ " ہاں آج راجستھان کی جے پور عدالت میں انڈین مجاہدین کے راجستھان ماڈیول میں پھنسائے گئے مسلم نوجوانوں کی رہائی کے لیے ہم نے درخواست دی تھی جس کی آج سماعت تھی ، سماعت سے کچھ دیر قبل ہی راجستھان اے ٹی ایس کے اہل کاروں نے مجھے گھیر لیا اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے کی پیروی سے باز آجاو ورنہ بہت برا انجام بھگتنا ہوگا "انہوں نے کہا کہ دراصل میرا کام صرف کچھ لوگوں کو بری کرانے تک کا ہی نہیں ہے بلکہ اصل دہشت گردوں کو بےنقاب کرنے کا ہے اس لیے میری کوششوں سے یہ لوگ بوکھلائے ہوئے ہیں یہ لوگ عدالت میں بے نقاب ہونے کی ڈر سے ایسا کر رہے ہیں ۔ دراصل میرا زورملزمین کو صرف بری کرانے پر نہیں بلکہ اصل دہشت گردوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے پر ہوتا ہےاسی سے انہیں پریشانی ہوتی ہے کورٹ کیپھٹکارسے خوفزدہ ہیں ۔ 


ٹریننگ کررہی لڑکی نے ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف درج کرائی ایف آئی آر

لکھنؤ ، 11؍جون(فکروخبر/آئی این ایس انڈیا )ایک بڑے ہوٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف ہوٹل کی ایک ٹریننگ حاصل کر رہی لڑکی نے فحش حرکت کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ضلع کے حضرت گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔پولیس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یو پی کے دارالحکومت کے معروف کلارک اودھ ہوٹل کی ایک انٹرن لڑکی نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفیسر اشوک اگروال کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔لڑکی نے شکایت میں الزام لگایا ہے کہ اگروال اس کو فحش اور قابل اعتراض ایس ایم ایس بھیجتے ہیں اور اس سے چھیڑ خوانی کی بھی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شکایت درج کرانے والی لڑکی نے اپنے الزام کی تصدیق کے لیے اسے ملے ایس ایم ایس بھی دکھائے۔لڑکی نے یہ بھی الزام لگایا کہ اگروال نے پولس میں شکایت کرنے پر اسے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی ہے۔اس سلسلے میں ردعمل کے لیے ہوٹل کے حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، مگراس میں کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ۔


نیپال میں زمین کھسکنے سے 41لوگوں کی موت،کئی لاپتہ

کھٹمنڈو،11جون(فکروخبر/ذرائع )) نیپال کے پہاڑی شمال مشرقی علاقوں میں بھاری بارش کے بعد زمین کھسکنے سے کم از کم 41 لوگوں کی آج موت ہو گئی. ملک میں 25 اپریل کو آئے زلزلے کے بعد یہ دوسری بڑی قدرتی آفت ہے.حادثے میں 41 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں. اگرچہ ملبے سے ابھی تک صرف 12 لاشیں باہر نکالے گئے ہیں. مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی دیہی لاپتہ ہیں. چھ لوگ بہہ گئے ہیں.نیپال کی فوج اور نیپال پولیس کے اہلکار مشترکہ طور پر امدادی مہم چلا رہے ہیں. پولیس نے بتایا کہ مسلسل ہو رہی بارش اور اس کی وجہ امدادی کام متاثر ہو سکتا ہے.


ہم نے جوہری ہتھیار ملک کی حفاظت کیلئے بنائے ہیں،شبِ برات کیلئے نہیں:مشرف

اسلام آباد،11جون(فکروخبر/ذرائع )) ہندوستان پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار ملک کی حفاظت کے لئے ہیں نہ کہ کسی 'جشن' کے موقع کے لئے. پاکستان میں 1999 سے 2008 کے درمیان حکومت کرنے والے مشرف نے دعوی کیا کہ ہندوستانپہلے سے منصوبہ بندی کی حکمت عملی کے تحت جارحانہ رخ اختیار کر رہا ہےانہوں نے دنیا نیوز سے کہا، 'ہم جوہری صلاحیت کا استعمال کرنا نہیں چاہتے لیکن اگر ہمارے وجود پر خطرہ پیدا ہوتا ہے تو یہ جوہری ہتھیار کس دن کے لئے ہیں؟ اگر میں چودھری شجاعت کے الفاظ میں کہوں تو کیا ہم نے جوہری ہتھیار شبِ برات پر استعمال کے لئے رکھا ہے؟ 71 سالہ مشرف نے کہا کہ، 'ہم پر حملہ نہیں کریں، ہماری علاقائی سالمیت کو چیلنج نہیں دیجئے کیونکہ ہم کوئی چھوٹی طاقت نہیں ہیں. ہم ایک بڑی اور جوہری طاقت ہیں. ہم پر دباؤ نہیں بنائیں. '


کو ر ٹ نے تو مر کی ضما نت کو 16 جون تک مو خر کیا

نئی دہلی : 11جون(فکروخبر/ذرائع )سا بق وزیر قا نو ن جتند ر سنگھ تو مر کو جعلی ڈگر ی کیس میں ضما نت دینے کی سنوا ئی کو 16 جو ن تک مو خر کر دیا ہے ۔ ا ڈیشنل سیشنس جج سنجیو جین نے ضما نت دینے کی درخوا ست کو رو ک دیا ہے تا کہ تحقیقا تی آفیسر کو دہلی سے باہر تحقیقا ت کرنے میں وقت دے سکے۔ میجسٹریٹ نے تو مر کو چا ر دن کی پو لیس تحو یل میں دے دیا تھا اور انکی ضمانت دینے کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا ۔ وا ضح رہے کہ د ہلی پو لیس نے تو مر کو منگل کے دن گر فتا ر کیا تھا اور ان پر د ھو کہ دہی 145 جعل سا زی اور سا زش کا کیس رجنسٹر کیا تھا ۔


کو زی کو ڈ ایر پو رٹ عوا م کیلئے دو با ر ہ کھو ل دیا گیا

کو زی کو ڈ :11جون(فکروخبر/ذرائع ) کو زی کو ڈ کا کر یپو ر انٹر نیشنل ایر پو ر ٹ پر سی آئی ایس ایف کے عملہ اور ایر فو رس کے عہدیداروں کے جھگڑے میں ایک سیکو ریٹی جوا ن ہلا ک ہو گیا تھا جسکی وجہ سے ایر پو رٹ بند کر دیا گیا تھا ۔ اب اس ا یر پو ر ٹ کو دو با ر ہ مسا فرین کیلئے کھو ل دیا گیا ہے ۔ ایر پو ر ٹ کے ڈا ئر کٹر جنا ر دھنن نے نیو ز ایجنسی کو بتا یا کہ دو ایر انڈ یا اکسپریس کے فلا ئٹس نے صبح میں ایر پو ر ٹ پر لینڈ نگ کی اور ایک فلا ئٹ کو بنگلو ر کی طر ف مو ڑ دیا گیا ۔ ایرپورٹ میں عہدیداروں کے داخلہ کے مسئلہ پر جاری تنازعہ نے جھڑپ کی شکل اختیار کرلی تھی -

Share this post

Loading...