900 روپئے دے کر نجی اسپتال میں ویکسین لگوانے کی حمایت، بی جے پی کے رکن پارلیمان تیجیسوی سوریا پر بھڑکے سوشیل میڈیا صارفین

بنگلورو 26 مئی؍2021(فکروخبرنیوز) ملک میں خصوصاً کرناٹک میں کورونا سے متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھ رہے ہیں۔ ریاست میں جبکہ کورونا اپنے پورے شباب پر ہے اس کی روک تھام کے لیے کوویڈ ویکسین لگانے کا مشورہ ماہرین دے رہیں اور لوگ ویکسین لگوانے کے لیے آگے بھی آرہے ہیں جس کی وجہ سے ویکسین کی کمی شکایات مختلف شہروں اور علاقوں سے مسلسل موصول ہورہی ہے۔ ان حالات میں بی جے پی کے رکن پارلیمان اور متنازعہ بیانات کی وجہ سرخیوں میں رہنے والے تیجیسوی سوریا کے تصاویر والے پوسٹر پر قیمت دے کر ویکسین لگانے کی بات سوشیل میڈیا میں آرہی ہے۔ 
متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے اس اقدام پر برہمی کا اظہار کیا اور ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ جب عوام کو ویکسین کی کمی کا سامنا ہے تو اس معاملے پر سیاست کرنا بند کریں۔ انہوں نے سوریا سے یہ بھی پوچھ گچھ کی ہے کہ جب کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے تو وہ نجی اسپتال کی ویکسین مہم کی حمایت کیسے کررہا ہے؟
بھوشن کے نام سے ایک شخص نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ، "شالینی گراؤنڈز پر، واسوی اسپتال میں 900 روپے لے کر ویکسین لگوانے کا پروگرام  کا سہرا بی ایل آر ساؤتھ کے ممبر پارلیمنٹ  تیجسوی سوریہ کے سر جاتا ہے۔ جب کوئی ویکسینBBMP میں نہیں ہے تو ممبران نجی ہسپتال کو کس طرح ویکسین  دے سکتا ہے؟ اسے کتنا کمیشن مل رہا ہے؟ وساوی کو خریداری کی رسید دکھانی چاہئے۔
کانگریس کے نوجوان رہنما سریواستا نے ٹویٹ کیا، جب تیجسوی سوریہ جیسے بی جے پی ممبران نجی اسپتالوں سے معاہدہ کرسکتے ہیں اور فی خوراک 900 روپے وصول کرسکتے ہیں تو حکومت کانگریس کے ممبران، ممبران اسمبلی کو ایم پی / ایم پی ایل ڈی ایس اور پارٹی فنڈز کے ذریعہ ویکسین لینے کی اجازت کیوں نہیں دے رہی ہے؟ 100 کروڑ مفت ٹیکے لگائیں گے؟ یہ تعصب کیوں؟

Share this post

Loading...