ضلع اتراکنڑا میں آج سامنے آئے کورونا کے 6 مریض۔ متاثرین میں بس کنڈکٹر بھی شامل

کاروار22جون2020 (فکر وخبر نیوز) ضلع اتراکنڑا میں گزشتہ کئی دنوں سے کورونا کے معاملات سامنے آرہے ہیں جن میں سے اکثریت مہاراشٹر سے لوٹنے والوں کی ہے۔
 آج 22 جون کو 6 افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے جن میں ایک سرکاری بس کنڈکٹر بھی شامل ہے۔جس کا تعلق یلاپور سے بتایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ بھٹکل ، یلاپور،ہوناور،جوئڈا اور سداپور سے بھی ایک ایک شخص کی رپورٹیں کورونا مثبت آئیں ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ بس کنڈکٹر نے 11 جون کو یلاپور سے بنگلورو کا سفر کیا تھا اور 13 جون کو بنگلورو سے لوٹا تھا۔ جس بس پر اس کنڈکٹر نے سفر کیا تھا اس کا نمبر KA 31 F 1577 ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مذکورہ تاریخ کو سفر کرنے والے افراد سے سرکاری اسپتال سے رجوع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Share this post

Loading...