کاروار 09؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ضلع اترکنڑا سے کل تیرہ افراد ابطورامیدوار میدان میں ہیں۔اطلاعات کے مطابق کل پندرہ امیدوارں نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا لیکن بعد میں راج شیکھر اور نعیم الرحمن کے پرچے رد ہونے کی وجہ سے اب باقی تیرہ امیدواروں اپنی قسمت آزمائیں گے۔ان میں سب سے زیادہ مضبوط امیدوار جے ڈی ایس اور کانگریس کا اتحادی امیدوار اسنوڈکر اور بی جے پی کا امیدوار آننت کمار ہیگڈے سمجھا جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع اترکنڑا میں 23 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
Share this post
