بھٹکل، ہوناور منڈگوڈ سے کوروناکے کل آٹھ معاملات آئے سامنے، ہوناور میں پہلی مرتبہ کورونا کے معاملات۔متأثرین کی تعدا پہنچی 48

بھٹکل 18/ مئی 2020(فکروخبرنیوز)  اترکنڑا ضلع میں بروز پیر کی بلٹین کے مطابق کل آٹھ کورونا کے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ہوناور کے چار منڈگو ڈ کے دو اور بھٹکل کا ایک معاملہ بھی شامل ہے۔ تقریبا جملہ افراد مہاراشٹرا سے ضلع میں داخل ہوئے تھے جس کی بناء پر انہیں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا اور جانچ کے لئے ان کے نمونے حاصل کرلئے گئے تھے۔ 
    بھٹکل سے تعلق رکھنے والے شخص کے کورونا معاملہ میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ممبئی سے لوٹا تھا اور انہیں بھٹکل شہر میں داخلہ سے قبل روک کر مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ ہوناور سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مہاراشٹرا سے لوٹے تھے اور انہیں بھی ماگوڈ علاقہ میں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا۔ 
    منڈگوڈ کے جن دو افراد کو کورونا کے مرض کی تشخیص ہوئی انہیں بھی ان کے منڈگوڈ میں داخلہ سے قبل ہی کورنٹائن کیا گیا تھا۔ 
    تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع میں اب کورونا معاملات کی کل تعداد 48ہوگئی ہے جن میں سے گیارہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 

Share this post

Loading...