ضلع اترا کنڑا میں بھی عنقریب قائم ہوگا ڈیٹینشن سینٹر

کاروار15 دسمبر 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست کے ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی جی اور آئی جی پی) پروین سود نے بیان دیا ہے کہ بنگلورو میں نیلمنگالا کے قریب ایک حراستی مرکز نے کام کرنا شروع کیا ہے ۔ جن  غیر ملکیوں کے ویزے ختم ہونے کے بعد بھی ریاست میں مقیم ہیں انہیں یہاں رکھا جارہا ہے۔ اسی طرح  آنے والے دنوں میں اترا کنڑا ضلع میں ایک حراستی مرکز بھی کھول دیا جائے گا۔

پولیس آف سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں اپنے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سود نے کہا کہ غیر ملکیوں پر نظریں ہیں خصوصاً وہ افراد جن کی ویزا کی مدت ختم ہوچکی ہے ایسے غیر ملکیوں کو تحویل میں لیا جائے گا اور اپنے متعلقہ سفارت خانوں سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں واپس بھیجنے کا انتظام کیا جا ئے گا ۔

 اس موقع پر ضلع میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق ہر سال اتراکنڑا ضلع میں تقریبا 200 افراد سڑک حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ حادثات سے بچنے کے لئے ایس جگہوں کو بلیک سپاٹ کے طور پر شناخت کیا گیا ہے ۰

ذرائعَ: ڈی ایچ این ایس کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...