بنگلورو: 13؍جولائی 2023(فکروخبرنیوز) ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ریاست کے چھ اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے جس میں اترکنڑا بھی شامل ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق اترکنڑا سمیت ، اڈپی ، دکشنا کنڑا ، شیموگہ چکمگلورو اور کوڈاگو اضلاع کے لی ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور ماہی گیروں کو سمندر میں نہ اترنے کی صلاح دی گئی ہے۔
جمعرات کے روز ریاست کے کئی علاقوں میں شدید بارش کے امکانات کا اظہار کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ ساحلی علاقوں میں 40 سے 55 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
Share this post
